یونیکوڈ سے ان پیج میں تبدیلی کے لیے کوئی سافٹویئر

دوست

محفلین
اسلام و علیکم
مجھے یونیکوڈ سے ان پیج میں تبدیلی کے لیے کوئی سافٹویئر درکار ہے۔ احباب کوئی مشورہ عنایت فرمائیں۔
پاک ان پیج کنورٹر صرف ان پیج سے یونیکوڈ میں بدلتا ہے۔ میں سمجھتا تھا دونوں کام ہی کر سکتا ہے لیکن اس میں ان پیج والا آپشن منتخب کرنے سے ایکسپشن ایرر آتا ہے۔
حل بتا کر ممنون فرمائیں۔
 
دوست

محفلین
کوئی ربط عنایت کریں ذاتی پیغام میں۔ مجھے جو ملا وہ ونڈوز 8 پر نہیں چل رہا۔
 
فاتح

لائبریرین
ہر قسم کی چوری اور ڈکیتی کے سافٹویئر کے حصول اور تنصیب کے لیے ہم سے رابطہ کیجیے۔ ان شاء اللہ مایوسی نہیں ہو گی۔ :laughing:
 
الف عین

لائبریرین
یونی کوڈ سے ان پیج کے لئے میں تو اپنے امانت علی کا یونی کوڈ سالیوشن ہی استعمال کرتا ہوں۔ کچھ ہی کیریکٹرس میں فیل ہوتا ہے۔ باقی کام اچھا کرتا ہے۔
 
دوست

محفلین
میں نے ایک ترجمہ ان پیج میں مہیا کرنا ہے اس لیے یہ درکار تھا۔ ان پیج 3 تو دو اتارے تھے لیکن وہ ونڈوز 8 پر نصب نہیں ہوتے۔ اردو یونیکوڈ سلوشن بھی نصب ہوتے وقت ایرر دیتا ہے۔ اس کا اُپائے ڈھونڈھ رہا ہوں اب۔
 
اردو یونی کوڈ سولیوشن استعمال کیجے۔ ہمارے کمپیوٹر میں وہی نصب ہے جو ان پیج سے یونی کوڈ اور یونی کوڈ سے ان پیج دونوں سمتوں میں درست کام کرتا ہے۔ ہم نے جانے کہاں سے انسٹال کیا تھا لیکن اب گوگل کرنے پر مندرجہ ذیل سائیٹ سے دستیاب ہے ، جسے ہم نے دوبارہ انسٹال کرکے چیک کرلیا ہے۔مندرجہ ذیل صفحے پر پہلا سوفٹ ویر

یو سافٹ کا یو یو ایس
 
دوست

محفلین
بالآخر ان پیج 3 کو کمپیٹبلٹی موڈ (ایکس پی سروس پیک 2) کے ذریعے نصب کر لیا ہے۔
الحمداللہ مسئلہ حل ہو گیا۔
 
بالآخر ان پیج 3 کو کمپیٹبلٹی موڈ (ایکس پی سروس پیک 2) کے ذریعے نصب کر لیا ہے۔
الحمداللہ مسئلہ حل ہو گیا۔

اب آپ کی فائلز جو اس میں کھلیں گی اور آپ انہیں سیو کریں گے تو یہ پرانے والے انپیج میں کھلیں گی؟
 
دوست

محفلین
پتہ نہیں میں نے فائلیں بھیج دی ہیں۔ اب اگر متعلقہ صاحب کے پاس پرانا ان پیج ہوا تو موج ہو جائے گی۔
 
arifkarim

معطل
اسلام و علیکم
مجھے یونیکوڈ سے ان پیج میں تبدیلی کے لیے کوئی سافٹویئر درکار ہے۔ احباب کوئی مشورہ عنایت فرمائیں۔
پاک ان پیج کنورٹر صرف ان پیج سے یونیکوڈ میں بدلتا ہے۔ میں سمجھتا تھا دونوں کام ہی کر سکتا ہے لیکن اس میں ان پیج والا آپشن منتخب کرنے سے ایکسپشن ایرر آتا ہے۔
حل بتا کر ممنون فرمائیں۔

یہ مسئلہ میں نے ابرارحسین بھائی کو حل کرنے کیلیے کہا تھا۔ ہو سکتا ہے اسکی ریلیز ابھی تک نہ ہوئی ہو۔
 
Top