یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل نئے مقامات
اقوام متحدہ کا ثقافتی ادارہ یونیسکو ایسے تاريخی مقامات کو اپنے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کرتا جا رہا ہے جنھیں بطور خاص تحفظ کی ضرورت ہے۔ یہاں چند ایسے مقامات کی تصویریں پیش کی جا رہی ہیں جو 2015 میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔
شمالی جرمنی کے ساحلی شہر ہمبرگ میں دنیا کے سب سے بڑ ے گودام کی تاریخی عمارت سپائشرشٹاٹ اپنی پلوں، نہروں اور بلند و بالا سرخ اینٹوں کی عمارتوں کے لیے مشہور ہے۔
جنوبی جاپان میں ناگاساکی سے دور گنکانجیما جزیرے پر موجود قلعہ 19 ویں صدی میں جاپان کے صنعتی انقلاب کی یادگار ہے۔
مشرقی فرانس میں شیمپین کے علاقے میں انگور کے باغات کی خصوصیت یہ ہے کہ ان سے بننے والی شراب کو اس علاقے کے نام سے یاد کیا جاتا ہے یعنی اسے شیمپین کہا جاتا ہے۔
اسرائیل میں بیت شعارم کا قبرستان جہاں بعض تہ خانے دوسری صدی قبل مسیح کے ہیں جہاں یہودی میتوں کو دفن کیا کرتے ہیں۔
مشرقی ترکی میں عہد روما کے دیاربکیر قلعے اور ہیوسیل باغات کو بھی اس فہرست میں جگہ ملی ہے۔
ایران کا قدیم شہر سوسا دنیا میں آثار قدیمہ کے بڑے مقامات میں سے ایک ہے۔
سکاٹ لینڈ کا فورتھ برج (پل) جو سنہ 1890 میں مکمل ہوا تھا اور ابھی تک اس پر سے ٹرین گزرتی ہے۔
منگولیا کے عظیم خلدون پہاڑ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ چنگیز خان کی پیدائش اور مدفن کا مقام ہے۔