مبارکباد یوم ولادت باسعادت امیرُ الْمُؤْمِنِین علی علیہ السلام بہت بہت مبارک

سیما علی

لائبریرین
qipTQIv.jpg
جشنِ ولادتِ باسعاد ت امامِ مبینؑ، حیدرِ کرارؑ، ابوترابؑ شیرِ خداؑ فاتحِ خیبرؑ، دامادِؑ نبیﷺ، شوہرِ بتولؐ، مولائے کائنات امیرالمؤمنین و امام المتقین علی ابنِ ابی طالب علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت تمام مومنین و مومنات کو بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔
اے بادشاہ لا فتیٰ مولا علی علیہ السلام مشکل کشا
ہم راز محبوب خدا مولا علی علیہ السلام مشکل کشا

کیا اصفیا کیا اوصیا کیا اتقیا کیا اولیا
ہے سب کا تم سے سلسلہ مولا علی علیہ السلام مشکل کشا

شاہ زمن کعبہ وطن اژدر فگن خیبر شکن
مرحبا صد مرحبا مولا علی علیہ السلام مشکل کشا
اکبر وارثی میرٹھی
👑 ❤️
👑🤍❤️
 

اکمل زیدی

محفلین
آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو آپا۔۔شب ولادت مولائے کائنات ۔
الحَمدُ للہ الّذی جعلَنا مِن المتمسکین بِولایةِ امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیه السلام.
 

سیما علی

لائبریرین
شہرِ علم کے دروازے پر
منقبت حضرت علی کرم اللہ وجہُ

کبھی کبھی دل یہ سوچتا ہے
نہ جانے ہم بے یقین لوگوں کو
نام حیدرؑ سے ربط کیوں ہے
حکیم جانے وہ کیسی حکمت سے آشنا تھا
شجیع جانے کہ بدر و خیبر کی فتح مندی کی راز کیا تھا
علیم جانے وہ علم کے کون سے سفینوں کا ناخدا تھا
مجھے تو بس صرف یہ خبر ہے
وہ میرے مولا کی خوشبوؤں میں رچا بسا تھا
وہ ان کے دامانِ عاطفت میں پلا بڑھا تھا
اور اس کے دن رات
میرے آقا کے چشم و ابرو و جنبشِ لب کے منتظر تھے
وہ رات کو دشمنوں کے نرغے میں سو رہا تھا
تو ان کی خاطر
جدال میں سر سے پاؤں تک سُرخ ہو رہا تھا
تو ان کی خاطر
سو اس کو محبوب جانتا ہوں
سو اس کو مقصود مانتا ہوں
سعادتیں اس کے نام سے ہیں
محبتوں کے سبھی گھرانوں کی نسبتیں
اس کے نام سے ہیں

(افتخار عارف)
اکمل زیدی
 
Top