یوم دفاع کی گولڈن جوبلی

احمدبلوچ

محفلین
6 ستمبر 1965ء ۔۔۔۔۔۔
50 سال مکمل ہونے کو ہیں
لیکن ابھی بھی ہر لحظہ ہر لمحہ یاد دلاتا ہے
اس وقت کی جب ہماری قوم کے بہادر سپوت دشمن کے سامنے ڈٹ گئے اور سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہو گئے
جوان اپنے سینوں کے ساتھ بم باندھ کر دشمن کے ٹینکوں کے سامنے لیٹ گئے اور اپنی جوانیاں لُٹا کر انہیں آگے بڑھنے سے روکا
دن آ رہا ہے سلام پیش کرنے کا ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔
ان ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں اور بیویوں کو ۔۔
جنہوں نے اس دن مشکل فیصلے کیے اور اپنے مردوں کو محاذ جنگ پر روانہ کیا ۔۔ اپنے زیورات فنڈ میں دیے
دن آ رہا ہے خراج عقیدت پیش کرنے کا ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔
اس بہادر قوم کو جن کے حوصلےان نازک حالات میں بھی پست نہیں ہوئے تھے
کیفیت یہ تھی کہ عوام مورچوں میں گھسنے کی بجائے گھروں کی چھتوں پر موجود تھی
جو کہ بھارتی جہازوں کو دیکھ کر " لاالہ الا اللہ " اور " اللہ اکبر " کے نعرے لگا رہی تھی
دن آ رہا ہے سیلوٹ پیش کرنے کا ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔
قوم کے اس بہادر سپوت کی شجاعت کو
جس نے 65 کی جنگ میں سرگودھا کے محاذ پر پانچ انڈین ہنٹر جنگی طیاروں کو ایک منٹ کے اندر اندر مار گرایا
جن میں سے چار کا تیس سیکنڈ میں مار گرانا عالمی ریکارڈ بنا
آج قوم کے اس ہیرو کو ایم ایم عالم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے
یہ جذبے اب ہمیں ہر ایک محاذ پر اپنانے کا عہد کرنا ہو گا خاص کر ثقافتی ، خارجہ پالیسی ،میڈیا پراپیگنڈہ کے میدانوں میں۔۔
دن آ رہا ہے مبارکباد پیش کرنے کا ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔
اسلام کی اس بہادر فوج کو
جس کے باہمت جوانوں نے دشمن کو چند ہی گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا
اس جنگ میں پاکستان نے اپنے سے دس گنا طاقتور دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا
لاہور جم خانہ میں جشن منانے کا عزم لے کر آنے والوں کو جان کے لالے پڑ گئے
اور وہ جان بچانے کے لئے اسلحہ اور گاڑیاں تک چھوڑ کر بھاگ نکلے
ایک غیر ملکی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کی اس جنگ میں نقصان کا تناسب 1:12 تھا یعنی پاکستان کا اگر ایک روپیہ کا نقصان
ہوا تو بھارت کا بارہ روپے کا
اب پچاس سال گزرنے کے بعد پھر انہی جذبوں کی ضرورت ہے
لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اب یہ دن چند پروگرامز ، اخبارات کے ایڈیشنز ، اور شہیدوں کے مزاروں پر پھول
چڑھانے تک رہ گیا ہے
اب وہ جذبہ نہیں رہا جو روح کو تڑپا دے ۔
اب رسائل و جرائد میں حب الوطنی پر لکھا بھی کم جاتا ہے
ہمارے ٹی وی شوز دیکھیں سارا سال کیا پیش کرتے ہیں ؟؟
ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب طالبعلم اپنی کاپیوں ، کتابوں کے کور 65 کے ہیروز سے سجاتے تھے
سنا ہے اب تو نصاب سے بھی ہمارا یہ شاندار ماضی خارج کیا جا رہا ہے
اب ہماری تعلیمی پالیسی بھی بیرون ملک تیار ہوا کرے گی ۔۔
دکھ کی بات یہ ہے کہ اب ہمارے رول ماڈل میجر عزیز بھٹی شہید جیسے ہیروز کی بجائے عامر خان اور سلمان خان ہیں
آج سے 50 سال قبل ہوا یہ تھا کہ 5 اور 6 ستمبر 1965 کی درمیانی رات بھارت نے پاکستان کے 3 علاقوں
سیالکوٹ ، لاہور ، اور قصور پر بیک وقت شب خون مارا تھا ۔۔
23 اور 24ستمبر کی درمیانی رات 12 بجے اقوام متحدہ کی مداخلت سے جنگ بندی کا اعلان ہوا تھا
پاکستان میں ہر سال 6 ستمبر کو یوم دفاع کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن کو ہر سال منانے کا مقصد اپنی قوم کے ہیروز
کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے
اس سال یوم دفاع کی گولڈن جوبلی ہے جسے شان و شوکت سے منایا جا ئے گا ۔۔۔ ان شاءاللہ
 
Top