مبارکباد یومِ محبت (ویلنٹائن ڈے) مبارک

آپ کے اس مشتبہ بیان سے ہمیں یہ بھی شبہ ہو گیا ہے کہ کہیں ریکارڈنگ تو نہیں کر رہے تھے آپ ان صاف صاف عینی و سمعی شواہد کی۔۔۔ جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے

کیا خیال ہے ان "ریکارڈنگز" کو "پیڈ سبسکرپشن" کے تحت جاری نہ کر دیا جائے؟ :)
 
فاتح

لائبریرین
کہیں وائرٹیپنگ لا کے تحت مقدمہ ہی نہ بن جائے!
دیکھتے ہیں کہ محفل میں کوئی قانون دان بھی ہیں یا نہیں۔ ممکن ہے مدد کی ضرورت آن پڑے۔ :)
الیکٹرانک کمیونیکیشنز پرائیویسی ایکٹ خاصا جامع ہے اور امریکیوں یا امریکا میں رہائش پذیر افراد پر تو براہ راست نافذ العمل ہے۔ ابن سعید صاحب! آپ کے مراسلے میں واضح اور تحریری اقرار موجود ہے کہ آپ نے ہماری کمیونیکیشنز کو ٹریپ یا انٹرسیپٹ کیا جب کہ ہم نے اس کا اعلان نہیں سنا اور آپ کے پاس کیا ثبوت موجود ہے کہ آپ نے یہ اعلان سنوایا تھا؟ ایوسڈراپنگ کے ملکی اور عالمی قوانین کے تحت یہ قابلِ دخل اندازیِ پولیس جرم قرار پاےا ہے جس کی آپ کو قرار واقعی سزا مل سکتی ہے۔ ہم سوچ رہے ہیں کہ اس اہم معاملے کی جانب توجہ دلانے پر زکریا صاحب کو وکیل مقرر کر لیں۔
 
آپ جانتے ہیں کہ بالآخر عدالت سے باہر سمجھوتہ ہو ہی جائے گا۔ زیادہ سے زیادہ آپ اس ریکارڈنگ سے ہونے والے کاروباری منفعت میں دو فیصد کی "رایلٹی" پا جائیں گے۔ اس لئے اپنی اور وکیلوں کی جیب کے مابین یکطرفہ پل بنانے کی کوششنہ ہی کریں تو بہتر ہے؟ :)
 
یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ ابھی گذشتہ دنوں وائر ٹریپنگ کیس میں ایک شخص کو پندرہ سال کی قید سنائی گئی ہے۔ کیوں اپنی جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔ رائلٹی کی شرح کے تناسب پر غور فرمائیں اور دو فیصد اپنے لیے مخصوص کر لیں جب کہ اٹھانوے فیصد ہماری جانب لڑھکا دیں۔ آپ فکر مت کیجیے، وکلا کو حصہ دینا ہمارا کام ہے۔
 
ایسی خوشخبری نہ سنائیں، ورنہ لوگ پندر سالہ امریکی سکونت کے لئے دانستہ ایسے جرائم کرتے پھریں گے۔ :)
شرح کا کیا ہے، وہ تو خواہ کچھ بھی ہو، جتنی منفعت ہے اس میں سے آپ کا حصہ کسی بھی شرح پر یکساں ہی ہوگا۔ :)
 
توبہ توبہ خدا خدا کیجیے۔ آپ تو پہلے سے ہی امریکا میں سکونت پذیر ہیں، اس سکون کو مزید کس سکون سے بدلنا چاہتے ہیں؟
 
سکون ہماری قطعی ذاتی املاک ہے اور ہماری ہی مرضی پر منحصر ہے کہ اس کو کیا شکل اور نام دیں۔ (محب بھائی سے معذرت کے بغیر) :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
آری بر گردن دروغ گو۔ :)
قبل ازیں آپ ایوسڈراپنگ کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کے جرم کا نہ صرف ارتکاب کر چکے ہیں بلکہ تحریری طور پر اقرار بھی کر چکے ہیں اور اب۔۔۔ آپ ہمیں تحریراً ہراساں کر کے سائبر سٹاکنگ کے مجرم بن رہے ہیں یہ جانتے بوجھتے کہ سائبر سٹاکنگ وائر ٹریپنگ سے کہیں زیادہ حساس نوعیت کا جرم ہے۔۔۔ کیا پندرہ سال کم تھے حضور؟
 
"مین ان دا مڈل" کب گرفت میں آتے ہیں۔ :) :) :)
 
گو کہ آپ کے جرائم مین ان دا مڈل اٹیکس کے زمرے میں نہیں آتے لیکن ہوشیار باش کہ مین ان دا مڈل اٹیکرز کو پکڑنے کے لیے ہی ایف بی آئی نے سبورٹ ایس ایس ایل لگائے ہیں۔

یعنی آپ انفارمیشن سیکیورٹی کے شعبے میں اپنی پینتالیس سالہ (اگر ویڈیو میں آپ کی عمر کا اندازہ لگانے میں ہم سے غلطی نہیں ہوئی) تحقیقی زندگی کا پورا ما حصل ہم پر نچوڑ دینا چاہتے ہیں۔ ابھی سائبر اسپوفنگ، پیکٹ اسنفنگ، سائبر فشنگ اور ڈینائل آف سروس اٹیک جیسے کچھ وزنی اصطلاحات رہتے ہیں۔ :) :) :)
 
اور اگر تحقیقی زندگی کے آغاز کے وقت ہماری عمر پچیس سال تسلیم کر لی جائے تو آپ کی قیافہ شناسی کے مطابق ہم خیر سے ستر برس کے ہو چکے ہیں۔ بہرحال آپ کا قیافہ غلط ہے کیونکہ ہم نے محفل پر بھی اور فیس بک پر بھی اپنا سن پیدائش خلقِ خدا کے واسطے صاف لکھ رہا ہے جو کہ 1901 ہے۔ یوں ہماری عمر ایک سو بارہ سال ہے لیکن اس میں قصور آپ کا نہیں کیونکہ خوراک، ورزش اور دیگر امور میں میانہ روی کے باعث ہم اپنی عمر سے بیالیس سال کم ہی لگتے ہیں۔ (ایک سو بارہ میں سے ستر نکال دیں تو باقی بیالیس ہی بچتا ہے نا)۔
 
اور اگر تحقیقی زندگی کے آغاز کے وقت ہماری عمر پچیس سال تسلیم کر لی جائے تو آپ کی قیافہ شناسی کے مطابق ہم خیر سے ستر برس کے ہو چکے ہیں۔ بہرحال آپ کا قیافہ غلط ہے کیونکہ ہم نے محفل پر بھی اور فیس بک پر بھی اپنا سن پیدائش خلقِ خدا کے واسطے صاف لکھ رہا ہے جو کہ 1901 ہے۔ یوں ہماری عمر ایک سو بارہ سال ہے۔

سنا ہے کہ آپ ہڑپہ کے زمانے کے بنے الٹرا ایڈوانسڈ راؤٹرز، انفارمیشن سیکیورٹی اور پینٹریشن ٹیسٹنگ کے لئے خلائی مخلوقات کے ٹورنٹ نیٹورک سے چرائے گئے کچھ سافٹوئیرز وغیرہ کا بنڈل بغل میں دبا کر پیدا ہوئے تھے۔ اس لحاظ سے آپ کی تحقیقی عمر طبعی عمر سے بھی چار ہاتھ زیادہ ہونی چاہئے۔ اب آپ یہ مت کہیئے گا کہ سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ ہم لکھی لکھائی باتوں پر بھی یقین کم ہی کرتے ہیں۔ :) :) :)

اب کوئی ویلینٹائن کی روح سے عالم ارواح میں جا کر پوچھے کہ اس دھاگے کے چلتے اس پر کیا گذر رہی ہوگی؟ :) :) :)
 
ہم تو ورطۂ حیرت میں ڈوب چلے ہیں کہ اس قدر درست اور با وثوق معلومات آپ تک کیسے پہنچیں کہ ہم نے تو کبھی آپ سے ان حقائق کا ذکر ہی نہیں کیا۔
ویسے آپ کے قدوم میمنت لزوم کی آمد اور آنجناب کی علمی و تحقیقی اصطلاحات کے انبوہِ کثیر کے بعد یہ دھاگا عوام الناس کے لیے مزید شجرِ ممنوعہ قرار پا چکا ہے۔ :thumbsup:
 
جاسوسی کا بھی وجود ہے اور اس کے نیٹورک کی بھی کوئی اہمیت ہے۔ :)

ترجمہ: سعود میاں اب بس بھی کریں اور اپنا راستہ ناپیں۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
جاسوسی کا بھی وجود ہے اور اس کے نیٹورک کی بھی کوئی اہمیت ہے۔ :)
گویا ایک اور جرم یعنی میلیشیس سرویلینس یا جاسوسی کے ارتکاب کا اقرار۔۔۔ سال جمع کرتے چلے جائیے۔۔۔۔ ;)
ترجمہ: سعود میاں اب بس بھی کریں اور اپنا راستہ ناپیں۔ :)
وہ آپ کیا گیت گنگنایا کرتے ہیں کہ جس کی ردیف ہے "لاحول ولا قوۃ۔۔۔ لاحول ولا قوۃ"۔
یقین کیجیے آپ کی آمد ہمارے لیے اور اس دھاگے کے لیے باعث عز و شرف ہے قبلہ و کعبہ۔
 
Top