یومِ ریاضی

الف نظامی

لائبریرین
اسلام آباد کے تمام سکولوں اور کالجوں میں 25 جنوری 2007 کو یوم ریاضی منایا جائے گا اور تمام دن صرف اور صرف علم ریاضی ہی پڑھا اور پڑھایا جائے گا۔
محکمہ تعلیم کے ٹریننگ ڈایئریکٹر پروفیسر رفیق طاہر نے یوم ریاضی کے سلسلہ میں تمام انتظامات کرلیے ہیں اور تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو سارا دن ریاضی کی تعلیم دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
اس دن کے منانے کا مقصد طلبہ و طالبات کو علم ریاضی کی اہمیت سے روشناس کروانا ہے۔
 
سیفی

محفلین
کہاں تو بیچارے طلباء کے لئے پینتالیس منٹ کا ریاضی کا پیریڈ گزارنا مشکل تھا ۔۔۔۔۔۔ اب پورا دن دماغ کھپائی ہوتی رہے گی :D
 
جیسبادی

محفلین
اگر آپ میں سے کوئی سکول کالج میں ریاضی استاد ہے، تو میرا مشورہ ہے کہ طالب علموں کو شمارندگی ریاضی سے روشناش کرائیں۔ اس کے لیے سائیلیب کا تعارف کرایا جا سکتا ہے۔
http://ur.wikipedia.org/wiki/Scilab

ایک اہم مضمون جو کم ہی پڑھایا جاتا ہے وہ "لکیری برمجہ" ہے۔ کالج کے طلباء کو اس کی سوجھ بوجھ دی جا سکتی ہے۔
http://ur.wikipedia.org/wiki/Linear_programming
 
الف نظامی

لائبریرین
جیسبادی نے کہا:

بہت شکریہ جسبادی، سائیلیب اچھا اطلاقیہ ہے ، Matlab سے کچھ کچھ ملتا جلتا ہے۔
لکیری پروگرامنگ شاید بی ایس سی کے نصاب میں شامل ہے۔
 
جیسبادی

محفلین
جی بالکل، سائلیب اسی طرز پر ہے جس طرح ماتلاب۔ مگر مفت دستیاب ہے!

طالب علموں کے لیے پروگرامنگ سیکھنے کے لیے بھی سائیلیب کا طریقہ مفید ہے۔ لوگ بڑی محنت سے C سیکھتے ہیں، پھر مایوس ہوتے ہیں کہ اس میں گراف تک نہیں بنایا جا سکتا۔ چھوٹے موٹے کام کے لیے لائبریریاں ڈھونڈنی پڑتی ہیں۔ سائلیب سے اسی طرح پروگرامنگ سیکھی جا سکتی ہے جس طرح گئے زمانے میں لوگ Basic سے سیکھا کرتے تھے۔
 
Top