فارسی شاعری یوسی بن یوحانان کی نصیحت - یہودی فارسی شاعر مولانا عمرانی

حسان خان

لائبریرین
یہودی فارسی شاعر «عِمرانی» ۱۵۳۶ء میں «گنج‌نامه» کے نام سے ایک مثنوی حَیطۂ تحریر میں لائے تھے، جس میں نے اُنہوں نے بُزُرگانِ یہود کے اقوال و نصائح کو فارسی میں منظوم کیا تھا۔ اُس مثنوی میں وہ ایک جا لِکھتے ہیں:

یوسی بن یوحانان فرماید:
خواهی که تُرا نجات باشد
حق را به تو التفات باشد
یک لحظه و یک زمان و یک دم
بی یادِ خُدا مباش خُرّم
بیگانه مباش و آشنا باش
بِگْذر ز فساد و با خدا باش

(مولانا عمرانی)

(یوسی بن یوحانان فرماتے ہیں)
اگر تم چاہتے ہو کہ تم کو نجات نصیب ہو اور حق تعالیٰ تمہاری جانب اِلتِفات کرے تو تم [کسی] درویش کو اپنے [پاس] سے محروم مت کرو تاکہ حق تعالیٰ تمہارے دل کو زخمی نہ کرے۔۔۔ کسی لحظہ و کسی وقت و کسی دم [بھی] تم یادِ خُدا کے بغیر شاد و خُرّم مت ہوؤ۔۔۔ بیگانہ مت بنو، اور آشنا بنو۔۔۔ شرّ و فساد کو تَرک کر دو، اور خُدا کے ساتھ ہو جاؤ۔
 
آخری تدوین:
Top