انٹرنیٹ جب یونیورسٹیوں میں محدود تھا تو یوزنیٹ ہی ایک چوپال تھا۔ بڑے بڑے لوگ یہاں اپنے اصلی یمیل پتے سے لکھا کرتے تھے۔ لینس نے بھی لینکس کو یہیں سے مشہور کیا، اور یہاں ہی لینکس کی جماعت فروغ پائی۔ پھر AOL نے انٹرنیٹ عام لوگوں تک پہنچا دیا اور ان لوگوں نے ہوزینٹ کے ہر گروہ کو غیر متعلقہ گند سے بھر دیا۔ رفتہ رفتہ دوسرے چوپال بننے لگے مگر یوزنیٹ گند سے آزاد نہیں ہو سکا۔ کچھ عرصہ سے میں دیکھ رہا ہوں کہ یوزنیٹ کے کچھ گروہ اس ھند سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں اور بحث و تمحیص پھر عقلمند لوگوں کے درمیان ہو رہی ہے۔ یوزنیٹ شاید اپنی پرانی شان تو نہ دوبارہ واپس لے سکے لیکن بہتری کے کچھ آثار ہیں۔
یوزنیٹ پر لینس کا مشہور معرکہ تو آپ نے دیکھا ہی ہو گا
معرکہ
یوزنیٹ پر لینس کا مشہور معرکہ تو آپ نے دیکھا ہی ہو گا
معرکہ