یوتھ فیسٹیول: نیب نے عدم شواہد کی بنا پر رانا مشہود کے خلاف انویسٹیگیشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

ابن آدم

محفلین
سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کیخلاف یوتھ فیسٹیول بے ضابطگی کے حوالہ سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے عدم شواہد کی بنیاد پر رانا مشہود کے خلاف انویسٹیگیشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رانا مشہود کی سپورٹس بورڈ کیس میں انویسٹیگیشن رپورٹ کی تفصیلات باقاعدہ چئیرمین نیب کو بھجوا دی گئیں ہیں۔ رانا مشہود احمد خان پر یوتھ فیسٹیول میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کی بنیاد پر کیس بنایا گیا تھا۔

رانا مشہود 2013 میں یوتھ فیسٹول کے بطور وائس چئیرمین اسٹیرنگ کمیٹی اور چئیرمین آرگنائزنگ بوڈی تعینات رہے۔ علاوہ ازیں اسی عرصہ کے دوران وہ صوبائی وزیر سپورٹس بھی تعینات رہے۔

ذرائع کے مطابق اس کیس کے اندر رانا مشہود کی براہ راست کوئی مداخلت ثابت نہیں ہو سکی اس لئے نیب ان کے خلاف عدم شواہد کی بناء پر کیس بند کیا جارہا ہے۔

یوتھ فیسٹیول: نیب نے عدم شواہد کی بنا پر رانا مشہود کے خلاف انویسٹیگیشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا
 
جاسم محمد

محفلین
ذرائع کے مطابق اس کیس کے اندر رانا مشہود کی براہ راست کوئی مداخلت ثابت نہیں ہو سکی اس لئے نیب ان کے خلاف عدم شواہد کی بناء پر کیس بند کیا جارہا ہے۔
اگر عدم شواہد پر کیس بند ہو رہے ہیں اور شواہد کی موجودگی میں کیس چل رہے ہیں تو نیب سیاسی انتقام کیسے لے رہا ہے؟ یہ فلسفہ پٹواری بھائی ذرا سمجھا دیں :)
 
Top