یمن: القاعدہ نے بدعنوان حکام کے ہاتھ کاٹنے کی دھمکی دیدی

یمن: القاعدہ نے بدعنوان حکام کے ہاتھ کاٹنے کی دھمکی دیدی
25 جولائی 2014 (13:26)
news-1406276776-7371.jpg

عدن (ویب ڈیسک) القاعدہ نے یمن کے جنوب مشرقی سوبہ حدرالموات میں بدعنوان حکام کے ہاتھ کاٹنے کی دھمکی دی ہے۔ انصار الشریعہ جس نام کے ساتھ یمن میں کچھ وقت کیلئے القاعدہ کام کرتی رہی ہے، کے دستخطوں سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حدرالموات میں امریکی ایجنٹیوں کے کاتمے اور جادوگروں اور جادو کرنے والوں کے خاتمے کے بعد ہم تمام کرپٹ حکام پر زور دیتے ہیں کہ ہم لوگوں کے مطابق بیان پمفلٹس پر چھاپ کر صوبے میں تقسیم کیا گیا۔ رواں ہفتے کے اوائل میں نیٹ ورک کے ارکان نے اسی طرح کے پمفلٹس تقسیم کئے تھے جن میں خواتین کو منع کیا گیا تھا کہ وہ محرم کے بغیر گھرو سے باہر نہ نکلیں اور دھمکی دی تھی کہ جو شریعت کی خلاف ورزی کرے گا اسے سزا دی جائے گی عرب خطے میں القاعدہ یا اے کیو اے پی یمن کے متعدد علاقوں میں سرگرم ہے، جس میں 2011ءکی احتجاج تحریک جس کے نتیجے میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کی معزولی عمل مین آئی کے دوران مرکزی اتھارٹی کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا تھا، اے کیو اے پی کو امریکہ نیٹ ورک کا خطرناک ترین گروپ قرار دیتا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/25-Jul-2014/126525
 

قیصرانی

لائبریرین
کمیونزم کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے سی آئی اے کا مشہور زمانہ کردار یہ رہا تھا کہ انہوں نے لٹریچر اور دیگر حربوں سے کمیونزم کو اتنا مشکل اور غیر حقیقت پسند بنا دیا کہ لوگ خود اس کے خلاف ہو گئے۔ عین یہی چیز اب اسلام کے نام پر کی جا رہی ہے
 
Top