یا محمدؐ نورِ مجسم

یا محمدؐ نورِ مجسم یا حبیبی یا مولائی
تصویرِ کمال محبت تنویرِ جمالِ خدائی

تیرا وصف بیاں ہو کس سے تیری کون کرے گا بڑائی
اس گردِ سفر میں گم ہے جبریلِ امیں کی رسائی

اے مظہرِ شانِ جمالی اے خواجہ وبندہ ءِ عالی
مجھے حشر میں کام آجائے میرا ذوقِ سخن آرائی

مااجملک تیری صورت مااحسنک تیری سیرت
مااکملک تیری عظمت تیری ذات میں گم ہے خدائی

یہ رنگِ بہارِ گلشن یہ گل اور گل کا جوبن
تیرے نورِقدم کا دھوون اس دھوون کی رعنائی

تیری ایک نظر کے طالب تیرے ایک سخن پر قرباں
یہ سب تیرے دیوانے یہ سب تیرے شیدائی

تو رئیسِ روز شفاعت تو امیرِ لطف و عنایت
ہے ادیبؔ کو تجھ سے نسبت یہ غلام ہے تو آقائی
 

الشفاء

لائبریرین
تصویرِ کمال محبت تنویرِ جمالِ خدائی​

واہ۔واہ۔ سبحان اللہ۔۔۔​

زبردست کلام پیش کرنے کا شکریہ۔ محسن صاحب۔۔۔​
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہ
بہت پیاری نعت

یا محمدؐ نورِ مجسم یا حبیبی یا مولائی
تصویرِ کمال محبت تنویرِ جمالِ خدائی

تیرا وصف بیاں ہو کس سے تیری کون کرے گا بڑائی
اس گردِ سفر میں گم ہے جبریلِ امیں کی رسائی

سبحان اللہ
 

نایاب

لائبریرین
ہزاروں لاکھوں کروڑوں درود و سلام ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات پاک پر۔​
سبحان اللہ بہت خوبصورت پرنور شراکت​
جزاک اللہ محترم بھائی​
 

کاشفی

محفلین
تیرے سِوا دُعا کے لیئے کس کا نام لُوں؟
"بعد از خدا بزرگ تُوئی قِصّہ مختصر"

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
 
Top