یا رب مجھے دکھا دے اک بار پھر مدینہ---برائے اصلاح

الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل:
-------------
مفعول فاعِلاتن مفعول فاعِلاتن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یا رب مجھے دکھا دے اک بار پھر مدینہ
جلتا ہے اب تو میرا دوری میں رہ کے سینہ
----------یا
اپنے نبی سے دوری میں جل رہا ہے سینہ
----------
موقع ملا جو مجھ کو چوموں گا اس زمیں کو
میرے نبی کا جس پر بہتا رہا پسینہ
---------
بڑھتے جو آ رہے ہیں یہ موت کے ہیں سائے
شائد نہ دیکھ پاؤں رمضان کا مہینہ
--------
بیتی ہے عمر ساری دنیا سے پیار کرتے
آیا نہ پھر بھی مجھ کو جینے کا کچھ قرینہ
--------
آنکھیں ہوئیں تھیں خیرہ دنیا کی روشنی سے
محشر کو دیکھتیں جو آنکھیں نہیں تھیں بینا
------------
جنّت میں اس کو کیسے مر کر جگہ ملے گی
جو شخص بھی جہاں میں بن کر رہا کمینہ
------------
یا رب قبول کرنا ارشد کی یہ دعائیں
دل میں رہے نہ اس کے لوگوں کے ساتھ کینہ
----------------
 

الف عین

لائبریرین
پہلے دو اشعار نعتیہ ہیں بعد میں پھر اخلاقی غزل بن گئی ہے۔ دوسرے نعتیہ شعر کی جگہ بدل دیں
یا رب مجھے دکھا دے اک بار پھر مدینہ
جلتا ہے اب تو میرا دوری میں رہ کے سینہ
----------یا
اپنے نبی سے دوری میں جل رہا ہے سینہ
---------- پہلا متبادل ہی بہتر ہے

موقع ملا جو مجھ کو چوموں گا اس زمیں کو
میرے نبی کا جس پر بہتا رہا پسینہ
--------- درست

بڑھتے جو آ رہے ہیں یہ موت کے ہیں سائے
شائد نہ دیکھ پاؤں رمضان کا مہینہ
--------ٹھیک ہے

بیتی ہے عمر ساری دنیا سے پیار کرتے
آیا نہ پھر بھی مجھ کو جینے کا کچھ قرینہ
-------- 'پیار کرتے' اچھا بیانیہ نہیں لگتا، کچھ اور کہو جیسے 'دل لگا کر'

آنکھیں ہوئیں تھیں خیرہ دنیا کی روشنی سے
محشر کو دیکھتیں جو آنکھیں نہیں تھیں بینا
------------ کب کا بیان ہے، ابھی کا یا بعد قیامت؟ واضح نہیں
محشر کو دیکھ پاتیں، آنکھیں..... زیادہ رواں لگتا ہے

جنّت میں اس کو کیسے مر کر جگہ ملے گی
جو شخص بھی جہاں میں بن کر رہا کمینہ
------------ اسے نکال دیں، بھرتی کا شعر ہے

یا رب قبول کرنا ارشد کی یہ دعائیں
دل میں رہے نہ اس کے لوگوں کے ساتھ کینہ
---------------- کینہ لوگوں کے لیے ہوتا ہے، ان کے ساتھ نہیں،
 
الف عین
(اصلاح )
----------------
لوگوں کے ساتھ رہ کر گزری ہے عمر میری
آیا نہ پھر بھی مجھ کو جینے کا کچھ قرینہ
------------------
آنکھیں ہوئیں تھیں خیرہ دنیا کی روشنی سے
محشر کو دیکھ پاتیں آنکھیں نہیں تھیں بینا
----------
یا رب قبول کرنا ارشد کی یہ دعائیں
آسان ہو خدایا دنیا میں سب کا جینا
----------یا
جب تک رہے جہاں میں تیرے لئے ہو جینا
-----------
 

الف عین

لائبریرین
درست ہیں اشعار اب
مقطع میں پہلا متبادل ہی رکھو، دوسرے متبادل میں فاعل غائب ہے، وہ کا اضافہ یا 'اس کا جینا' ہونا تھا
 
Top