یا خدا پاک وطن کی تو حفاظت فرما

لئیق احمد نے 'ادبی ملٹی میڈیا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 13, 2018

  1. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool

    یا خدا پاک وطن کی تو حفاظت فرما
    فضل کر اس پہ سدا سایہ رحمت فرما

    مرحبا پاک وطن پاک وطن پاکستان
    دے ترقی تو عنایت اسے برکت فرما

    لطف سے تیرے ملی پاک وطن کی سوغات
    فضل سے اب مجھے جنت بهی عطا فرما

    اس کو تو قلعہ اسلام بنا دے یا رب
    میرے پیارے وطن پاک پہ رحمت فرما

    شکر صد شکر غلامی سے ملی آزادی
    پهر عنایت ہمیں کهوئی ہوئی شوکت فرما

    آج ہے امن ، وطن کا مرے پاره پاره
    پهر مہیا میرے مولیٰ اسے راحت فرما

    ہائے بدمست گناہوں میں ہوئے اہل وطن
    یاخدا سب کو عطا نیک ہدایت فرما

    چور ڈاکو سے میرے پاک وطن کو کر پاک
    ملک سے دور تو رشوت کی نحوست فرما

    بچہ بچہ ہو نمازی میرے پاکستان کا
    اور عطا جزبہ پابندی سنت فرما

    واسطہ شاه مدینہ کا اے پیارے اللہ
    دور عطار سے دنیا کی محبت فرما۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool

اس صفحے کی تشہیر