یاہو‌پیج‌ بلڈر اور اردو

رند

محفلین
السلام علیکم و رخمت اللہ
سب سے پہلے میری طرف سے سب دوستوں کو یوم پاکستان دلی مبارک ہو بعد ازاں گزارش ہے کہ محترم دوستو میں اللہ کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں اور آپ سب کی خیر خدا سے نیک مطلوب چاہتا ہوں میرے پیارے بھائیو میں آپ سے ایک عاجزانہ گزارش کرنا چاہتا ہوں اور میری گزارش یہ ہے آپ حضرات برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ
www.geocities.comپر جو ہم فری میں ویب سائیٹ بناتے ہیں اور جو آلہ ہم ادھر ویب سائیٹ بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں وہYahoo page builderکہلاتا ہے کیا آپ میں سے کوئی بھائی یہ بتا سکتا ہے کہ اس میں اردو کس طرح لکھی جائے برائے مہربانی یہ نہیں کہیے گا کہ انپیج میں لکھ کر تصویر یعنی گرافکز کی صورت میں ادھر پیسٹ کرتا جاؤں خدا راہ کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ ادھر میں اردو ٹھیک اسی طرح لکھ سکوں جس طرح ادھر لکھ رہا ہوں خداراہ جلدی جواب دیجیے گا آپ حضرات کی بڑی مہربانی ہوگی میں بڑی شدت سے جواب کا منتظر رہوں گا
وسلام
 

دوست

محفلین
اس کے لیے اردو آپ کو اپنے سسٹم کی سپورٹ سے لکھنا ہوگی۔ یعنی ونڈوز یا لینکس میں جو اردو سپورٹ نصب کرتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
یا پھر اردو اوپن پیڈ یا آف لائن اڈیٹر یہاں کے ڈاؤن لوڈ سیکشن سے حاصل کریں اور وہاں سے کاپی پیسٹ کریں۔
لیکن مجھے اس میں شک ہے کہ یاہو پیج بلڈر اردو کو سپورٹ کرتا ہو۔ در اصل ویب پیج ایڈیٹرس زیادہ تر محض انگریزی کو ہی سپورٹ کرتے ہیں، اردو وغیرہ کو نہیں۔ اسی لیے میں این ویو استعمال کرنے پر مجبور ہوں جو اگر چہ بہت پریشان کرتا ہے۔ خاص کر کرسر کی حرکات میں۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
سادہ سی بات ولڈ میں لکھ لو اور فرنٹ پیج میں پیسٹ کر لو اور فائل کو ازاے “ایچ ٹی ایم ایل“ سیو کر لوں اور پھر اپلوڈ کر لو
 

نبیل

تکنیکی معاون
ساغر، GeoCities پر اردو پیج بنانے کے لیے اس کا پیج بلڈر استعمال کرنا ضروری نہیں ہے۔ آپ کسی عام سے ایڈیٹر سے بھی اردو ایچ ٹی ایم ایل پیج بنائیں اور اسے جیو سٹیز پر اپلوڈ کر دیں۔ ذیل میں مثال ملاحظہ فرمائیں۔ یہ اردو ویب پیڈ کے اولیں ورژن کا ڈیمو ہے۔

http://www.geocities.com/simunaqv/UrduEditor/Demo.htm
 

رند

محفلین
میں تہہ دل سے مشکور و ممنوں ہوں

اسلامُ عَلیکم
محترم دوستو]بھائیو آپ نے جس محبت و خلوص کیساتھ جوابات ارسال فرمائے ان کے لیے دن کی اتہہ گہرائیوں سے آپ تمام حضرات کا ممنوں و مشکور ہوں لیکن ہنوز چند چیزیں وضاحت طلب ہیں
نمبر ایک “دوست“ بھائی نے ارشاد فرما یا کہ
اس کے لیے اردو آپ کو اپنے سسٹم کی سپورٹ سے لکھنا ہوگی۔ یعنی ونڈوز یا لینکس میں جو اردو سپورٹ نصب کرتے ہیں۔
بھائی میں نے ونڈو میں اردو سپورٹ یعنی www.crulp.orgکا فونیٹیک کی بورڈ اور نشق و نستعلیق فونٹ وغیرہ نصب کیے ہوئے ہیں اور کئی بار پیچ بلڈر میں اردو لکھنے کی کوشش بھی کی ہے وہاں تو لکھی جاتی ہے لیکن جیسے ہی صحفے کو محفوظ(سیو) کرتا ہوں تو جو کچھ لکھا ہوتا ہے وہ سب سوالیہ نشان؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ میں تبدیل ہوجاتا ہے
محترم جناب اعجاز احتر صاحب یوں راقم ہوئے کہ
یا پھر اردو اوپن پیڈ یا آف لائن اڈیٹر یہاں کے ڈاؤن لوڈ سیکشن سے حاصل کریں اور وہاں سے کاپی پیسٹ کریں۔
لیکن مجھے اس میں شک ہے کہ یاہو پیج بلڈر اردو کو سپورٹ کرتا ہو۔ در اصل ویب پیج ایڈیٹرس زیادہ تر محض انگریزی کو ہی سپورٹ کرتے ہیں، اردو وغیرہ کو نہیں۔ اسی لیے میں این ویو استعمال کرنے پر مجبور ہوں جو اگر چہ بہت پریشان کرتا ہے۔ خاص کر کرسر کی حرکات میں۔
جی ہاں محترم آپ نے بلکل بجا فرمایا کہ آن لانئن اکثر ایڈیٹر اردو کو سپورٹ نہیں کرتے اور یہی حال یاہو کے “پیج بلڈر“ کا بھی جسا کہ میں نے اوپر عرض کی کہ اس میں اگر اردو لکھیں تو تمام الفاظ سوالیہ نشانوں؟؟؟؟؟؟؟؟میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور دوسرے آپ نے این ویو استعمال کرنے کی بابت کچھ ارشاد فرمایا میری آپ سے گزارش ہے کہ مجھے اس کی کچھ سمجھ نہیں آئی برائے مہربانی مجھ سمجھائیں کہ “ان ویو“ سے آپ کی کیا مراد ہے اور یہ کہتے کسے ہیں؟
جناب واجد حسین بھائی نے کچھ یوں گلریزی فرمائی کہ
سادہ سی بات ولڈ میں لکھ لو اور فرنٹ پیج میں پیسٹ کر لو اور فائل کو ازاے “ایچ ٹی ایم ایل“ سیو کر لوں اور پھر اپلوڈ کر لو
واجد بھائی میں نے یہ طریقہ بھی آزمایا ہے لیکن اس کا نتیجہ بھی وہی برآمد ہوا جیسے کہ “پیج بلڈر“ میں براہ راست لکھنے کا ہوا یعنی تمام تحریر سوالیہ نشانوں میں تبدیل ہوجاتی
اور آخر میں محترم نبیل بھائی یوں رقم طراز ہوئے کہ
ساغر، GeoCities پر اردو پیج بنانے کے لیے اس کا پیج بلڈر استعمال کرنا ضروری نہیں ہے۔ آپ کسی عام سے ایڈیٹر سے بھی اردو ایچ ٹی ایم ایل پیج بنائیں اور اسے جیو سٹیز پر اپلوڈ کر دیں۔ ذیل میں مثال ملاحظہ فرمائیں۔ یہ اردو ویب پیڈ کے اولیں ورژن کا ڈیمو ہے۔
محترم میں نے آپ کی بیان کردو ویب سائیٹ دیکھی اور یقین ماننیے کہ مجھے جیوسائیٹ پہ یونی کوڈ اردو دیکھ کر بڑی حیرت ہوئی پہلے تو میں سمجھتا تھا کہ جیو سائیٹ پر اردو لکھنا ناممکن ہے اور میں فضول میں اپنا وقت ضائع کر رہا ہوں لیکن آپ کی ویب دیکھ کر مجھے اک نیا عزم ودیعت ہوا اور جیوسائیٹ پر اردو لکھنے کی خواہش نے میرے دل میں مزید تحریک پکڑ لی آپ نےاس مقصد کے حصول کے لیے جو نسخہ کیمیہ منکشف فرمایا وہ کچھ یوں ہے کہ کسی بھی اردو ایڈیٹر میں اردو کا صفحہ یعنی ایچ ٹی ایم ایل بناؤں اور اسے پھر جیو سائیٹ پہ اپ لوڈ کر دوں بھائی میں ادھر ایک دو سوال پوچھنا چاؤں گا ایک مجھے ایڈیٹر نامی سافٹ ویرز کے متعلق کچھ معلومات نہیں لحاظہ برائے مہرنانی بتائیے کہ کون سا ایڈیٹر استعمال کروں؟ نمبر دو اس کا یعنی ایڈیٹر کا استعمال کس طرح کروں؟ کیا اس کے لیے مجھے ایچ ٹی ایم ایل سیکھنی ہوگی؟ اور آخری سوال یہ کہ جیوسائیٹ پر میں نے تو ہمیشہ پیچ بلڈر جو کہ اس ایڈریسwww.gecities.yahoo.com/v/pb.htmlپر ہوتا ہے اس لیے مجھے یہ نہیں پتہ کہ باہر سے کوئی ویب پیچ بناکر بغیر پیج بلڈر کے فائل مینیجر کے استعمال کیے کس طرح اپ لوڈ کروں ایم ایس ورڈ اور ایم ایس فرنٹ پیج میں اردو میں ایچ ٹی ایم ایل یا ویب صفحہ بنا کر میں نے پیچ بلڈر کے فائل مینجر کے زریعے اپ لوڈ کیے لیکن بےسود کیونکہ تمام تحریر سوالیہ نشانوں میں تبدیل ہوگی اب میں ایک بار پھر بڑے ہی عاجزانہ طور پر آپ تمام کرم فرماؤں سے گذارش کرتا ہوں کہ میری راہنمائی فرمائیے میری یہ بڑی خواہش ہے کہ میری بھی ایک ایسی ویب سائیٹ ہو جس میں اردو تصویری نہیں بلکہ لفظی ہیت میں ہو اور ان الفاظ کا لمس میں اپنے دل کی دیواروں پہ محسوس کر سکوں
وسلام
 

پاکستانی

محفلین
بھائی جی ایم ایس فرنٹ پیج میں لکھنے کے بعد اردو فانٹ بھی تو سیلکٹ کریں، یعنی اردو نسخ ایشیا ٹائپ وغیرہ، اس کے بعد جب آپ اپلوڈ کریں گے تو سوالیہ نشان نہیں بنیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ساغر، میں کوشش کروں گا کہ اردو میں سادہ ایچ ٹی ایم ایل پیج بنانے کا کوئی ٹیوٹوریل پوسٹ کروں۔ آپ کس قسم کی ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں؟
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
میرے خیال میں آپ
internet explorer میں View پر کلک کریں پھر encoding اور اس کے بعد unicode(UTF-8) سلیکٹ کریں

السلام علیکم
واجد حسین
 

الف عین

لائبریرین
میرے خیال میںورڈ یا فرنٹ پیج میں بھی ویب پیج بنانے کے بعد مینوالی ایک لائن کا اضافہ ضروری ہے۔
charset=utf-8
یہ ہوگا تب ہی انٹر نیٹ اکسپلورر یا کوئی بھی براؤزر درست اردو دکھائے گایہ ممکن نہیں کہ ویب اڈیٹر خود تو سوالیہ نشان دھائے لیکن براؤزر سردت ان کوڈنگ پہچان لے جب کہ وہ ان کوڈنگ سرے سے موجود ہی نا ہو۔۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی آپ این ویو ویب پیج مدون اتار لیں۔ یہ مفت پروگرام ہے اور اچھے نتائج دیتا ہے۔ اس میں آپ سارا صفحہ صرف اردو ٹائپ کرکے بنا سکتے ہیں اپنی پسند کا فونٹ سیلیکٹ کریں اور ویب صفحہ بنا لیں امیج شامل کرسکتے ہیں فونٹ کا سائز کسی بھی ایڈیٹر کی طرح کم زیادہ کرسکتے ہیں۔ یہ تصویر ملاحظہ کریں۔

اس میں اوپر چھوٹے دائرے سے سمت دائیں سے بائیں کرسکتے ہیں فونٹ والا خانہ بھی نمایاں کیا گیا ہے امیج پر کلک کرکے امیج شامل کرسکتے ہیں۔ نیز نیچے سورس، پری ویو یعنی پیش منظر اور ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز دیکھنے کی سہولت بھی ہے۔ کریکٹر سیٹ یو یو ٹی ایف 8 کرنے کے لیے آپ سورس میں چلے جائیں اور اس تصویر کے مطابق نمایاں جگہ پر UTF8 لکھ دیں اب صفحہ اسی انکوڈنگ میں بنے گا۔ اسے طےشدہ بنانے کے لیے ٹولز آپشنز میں جاکر نیو پیج سیٹنگ سے اس کی نئے صفحے کی کریکٹر سیٹ اس کی سمت اور زبان تک دے سکتے ہیں اس طرح ہر بار آپ کو یہ زحمت نہیں کرنا پڑے گی۔ امید ہے چھوٹے موٹے پیج بنانے کے لیے برا ثابت نہیں ہوگا۔

پہلی تصویر میں اردو عبارت دیکھ کر پریشان نہ ہوں یہ لینکس پر فائر فاکس کو بیماری پڑی ہوئی ہے جس کا انجن این ویو بھی استعمال کرتا ہے آپ کو ونڈوز پر یہ ٹھیک نظر آئے گا۔ اور صارف کو بھی براؤزر میں ٹھیک دکھے گا۔
وسلام
 

رند

محفلین
السلام علیکم و رخمۃ اللہ
سب سے پہلے تو میں معذرت خواہ ہوں ہیں بڑی تاخیر سے جواب تحریر کر رہا ہوں اور پھر آپ سب دوستوں کا بے حد مشکور ہوں کہ آپ نے زرہ نوازی فرماتے ہوے میری مدد فرمائی اور مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے کہ بلاآخر میں جیو سائیٹز پہ یونیکوڈ اردو لکھنے میں کامیاب ہوگیا اور ایک چھوٹی سا ویب پیج بھی بنایا جس کا ایڈریس یہ ہے
www.geocities.com/orfback
دراصل ایک چھوٹی سی غلطی تھی جس کی وجہ سے تحریر سوالیہ نشانوں میں تبدیل ہوجاتی تھئ اور وہ یہ تھی کہ میں ایم ایس فرنٹ پیج و ایم ایس ورڈ میں ایچ ٹی ایم ایل صفحہ بنا کر اسے یاہو پیج بلیڈر کو کھولے ہوئے وہاں سے اپ لوڈ کرتا تھا اور چونکہ وہ صفحہ پیج بلڈر میں کھلتا تھا اور پیج بلڈر اردو کو سپورٹ نہیں کرتا اس لیے جب صفحہ کو سیو کیا جاتا تو تحریر مسخ ہو جاتی سوالیہ نشانو‌ں میں تبدیل ہوجاتی لیکن پھر میں پیج بلڈر بند کر کے براہ راست جیو سائیٹز کے مینول میں فائل مینجر کے مینو میں اپ لوڈ کی اپشن سے فرنٹ پیج میں ایک صفحہ بنا کر جس کے فونٹ میں نے اردو نشق ایشاء ٹائیپ رکھا کو انڈسک کا نام دے کر اپ لوڈ کیا تو وہ سو فیصد کامیابی سے اپ لوڈ ہوگیا اور اس کی تحریر میں بھی کسی قسم کا بگاڑ نہیں آیا اور اس کے ثبوت کے لیے آپ مندرجہ بالا صفحہ ملاحضہ فرماسکتے ہیں مسلہ صرف جیو سائیٹز کے آن لائین ایڈیٹر یاہو پیج بلڈر کا تھا جس کو بیچ میں خوامخواہ لایا گیا
محترم پاکستانی بھائی نے فرمایا
بھائی جی ایم ایس فرنٹ پیج میں لکھنے کے بعد اردو فانٹ بھی تو سیلکٹ کریں، یعنی اردو نسخ ایشیا ٹائپ وغیرہ، اس کے بعد جب آپ اپلوڈ کریں گے تو سوالیہ نشان نہیں بنیں گے۔
جی ہاں جناب آپ نے بلکل درست فرمایا
محترم نبیل صاحب نے فرمایا
ساغر، میں کوشش کروں گا کہ اردو میں سادہ ایچ ٹی ایم ایل پیج بنانے کا کوئی ٹیوٹوریل پوسٹ کروں۔ آپ کس قسم کی ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں؟
جی بلکل نبیل بھائی تمام اردودان انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو ان کی اپنی زبان میں ایچ ٹی ایم ایل جیسے مفید عمل کی اشد ضرورت ہے اور اگر آپ اس سلسلے میں کچھ پیش رفت کریں گے تو یہ آپ کا ہم سب پہ احسانِ عظیم ہوگا اور دوسرے میں ویب سائیٹ کسی بھی قسم کی اشتہار بازی کے لیے نہیں بنانا چاہتا میں صرف حصولِ علم کی خاطر ویب سائیٹ بنانا چاہتا ہوں اور مجھے گرافک وغیرہ کا شوق بھی ہے اس لیے بھی اور میں ایک ایسی جگہ چاہتا ہوں جہاں پہ میں اپنی من پسند تصاویر ، سافٹ ویرز ، کتابیں وغیرہ جمع کرسکوں اس لیے میں ایک ویب سائیٹ بنانا چاہتا ہوں
محترم واجد حسین بھائی نے ویو کے مطلق اچھی بات بتائی کہ ویو بھی یو ٹی ایف ہو تاکہ یونیکوڈ کو سپورٹ کرے اور محترم اعجاز احتر صاحب نے کوڈنگ کے مطلق ہدایت کیں تو جناب میں کوڈینگ کے مطلق کچھ نہیں جانتا آخر میں محترم دوست بھائی نے ایک سافٹ کا مفید تعارف کروایا جو کہ میں نے ڈاؤن لوڈ کر لیا اور استعمال بھی ضرور کروں گا
میں ایک بار پھر آپ تما م دوستوں بھائیوں کی پرخلوص جوابات کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں اللہ تعالی آپ سب کو خوش و خرم رکھے آمیں
اللہ حافظ
 

نبیل

تکنیکی معاون
ساغر، آپ کے ویب پیج پر اردو ڈسپلے ضرور ہو رہی ہے لیکن یہ یونیکوڈ اردو نہیں ہے۔ آپ پیج کی اینکوڈنگ کو utf-8 میں تبدیل کر دیں۔ اس کے لیے آپ پیج میں ذیل کی لائن

کوڈ:
<meta http-equiv="Content-Type" content="text/html; charset=windows-1252">

کو ذیل کی لائن سے بدل دیں

کوڈ:
<meta http-equiv="Content-Type" content="text/html; charset=utf-8">

اس کے علاوہ پیج کی فائل سیو کرتے ہوئے بھی اس کی فارمیٹ utf-8 ہی رکھیں۔

اردو ٹیکسٹ ڈسپلے کرنے کے لیے زیادہ بہتر طریقہ سٹائل شیٹ کا استعمال ہے۔ مثال کے طور پر آپ ذیل کی طرز کا سٹائل اپنے پیج میں ڈیفائن کریں:

کوڈ:
<style>
.urdu18
{
	font-family:"Urdu Naskh Asiatype";
	font-size:18px;
	direction:rtl;
}
</style>

یہ کوڈ آپ کو پیج میں <head> اور </head> ٹیگز کے درمیان رکھنا ہوگا۔ اس کے بعد ویب پیج پر اس سٹائل کو آپ ذیل کے انداز میں استعمال کر سکتے ہیں۔

کوڈ:
<p class="urdu18">
چشم ما روشن و دل ما شاد، ہم آپ کو اردو محفل فورم پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
</p>

مذکورہ بالا سٹائل میں پوائنٹ سائز 18 استعمال کیا گیا ہے۔ اسی طرح آپ دوسرے پوائنٹ سائز کے لیے الگ سٹائل ڈیفائن کر سکتے ہیں۔
 

راج

محفلین
واہ نبیل بھائی کتنی چھوٹی سی بات تھی مگر آج تک مجھے بھی پریشان کر رہی تھی- اور میں بھی بھٹک رہا تھا - کہ اردو کو نیٹ پر کیسے استعمال کروں-
شک تو پہلے بھی تھا کہ شائد uft8 کا ہی مسئلہ ہے- مگر کبھی اس پر کام نہیں کیا جب کہ صرف ایک لائن ہی کو ٹیسٹ کرنا تھا - خیر آپ کی اس پوسٹ کے بعد سب کچھ کلیر ہو گیا-
شکریہ نبیل بھائی
 

رند

محفلین
السلام علیکم
محترم نبیل بھائی اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے آپ نے اوپر جو ھدایات دیں وہ یقینا ایچ ٹی ایم ایل سے تعلق رکھتی ہیں لیکن افسوس کہ میں ایچ ٹی ایم ایل علم نہیں رکھتا اور دوسرے آپ نے جو یوٹی ایف کے متعلق ارشاد فرمایا اس پہ میں لازما عمل کرتے ہوئے اب سے جو بھی ویب صفحہ بناؤں گا میں اے این ایس آئی کی جگہ یوٹی ایف ہی کومنتخب کروں گا آپ نے جو اس قدر مفید معلومات بہم پہنچائیں ان کے لیے میں آپ کا بے حد مشکور ہوں
وسلام
 
Top