مبارکباد یاسر شاہ کے محفل پہ نو سال

جاسمن

لائبریرین
زمرہ ہو شاعری کا تو چاہے "آپ کی شاعری" ہو یا "اصلاح سخن" آپ کو یاسر شاہ یہیں مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں۔ لگتا ہے کہ شاعری ان کے خون میں دوڑتی ہے۔
آج یاسر شاہ کی اردو محفل میں نویں سالگرہ ہے۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان سے جڑے سب لوگوں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، رحمتیں، برکتیں، مہربانیاں، نعمتیں، آسانیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ اپنے پیارے بندوں میں شامل کرے۔ ہر دکھ ہر آزمائش سے پناہ دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
 
Top