مریم افتخار
محفلین
اس دنیا میں ہر شے کو فنا ہے مگر آج کل جو شے درجہ اول پہ فانی لگ رہی ہے وہ محفل ہے۔ گویا یہ پانی کا بلبلہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے اور ہم محفلین کوئی ڈیڈلائن نہ ہونے کے باعث ایک غیر یقینی صورت حال میں ایک دوسرے کا منہ دیکھتے ہیں ۔ اب پھر ویک اینڈ آگیا ہے اور عین ممکن ہے کہ ہماری انتظامیہ نے یہ کام ویک اینڈ پہ ملنے والی فراغت پر موقوف کر رکھا ہو، کون جانے! اس لیے ہم ایک لڑی بنانے جا رہے ہیں جس کی حسرت دل میں لے کر محفل سے رخصت نہیں ہونا چاہتے۔آپ اسے دیوانےکا خواب سمجھ سکتے ہیں اور اس کی تعبیر وغیرہ کرنے میں ہماری مدد بھی کر سکتے ہیں۔
یاز صاحب اور محفل کا ساتھ تقریبا سترہ اٹھارہ برس پرانا ہے۔ اگرچہ اس میں سے کئی سال وقفے وقفے سے منفی کرنے پڑیں گے لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جب محفل ایک بار دل میں آباد ہوگئی تو اس سے دور ہو کر بھی لوگوں کا دل کہیں نہ کہیں اسی میں بستا ہے، تبھی تو ایک دن وہ صبح کے بھولے کی طرح شام کو محفل واپس آ جاتے ہیں اور پھر سے محفلین کہلاتے ہیں۔ یاز صاحب نے ستم بر 2018 کے بعد مئی 2025 میں بنیان المرصوص سے چند ہی گھنٹے قبل اینٹری مار کر تب سے اب تک تقریبا چھے ہزاریاں نمٹا لی ہیں اور ہم ان کی مبارکبادیں تب سے ادھار رکھ رہے تھے اور الگ الگ لڑیوں کا خرچہ بھی بچا رہے تھے کہ ساری جمع پونجی ان کی سلور جوبلی پر لگا چھوڑیں گے۔ یاز صاحب کی تعریف ہم کریں گے تو بہت ہی چھوٹا منہ اور بہت ہی بڑی بات ہو جاوے گی ، آپ سب ہی انہیں جانتے ہیں اور یہ ہمیشہ سے ہر دل کو عزیز رہے ہیں۔ بس محفل کے آخری ایام میں جو رونق لگی ہے اس میں محفلین ہمیں کریڈٹ وغیرہ دیتے ہیں لیکن ہم سارا کریڈٹ یاز صاحب کو دیتے ہیں کیونکہ یہ ان کے آنے کے بعد ہی ممکن ہو پایا ورنہ ہم اکیلے کیا بلا گھمائے جاتے۔ اور قدرت کی کرنی دیکھیے کہ کسی بھی وقت خراب موسم کے باعث لپیٹ لی جانے والی اس پِچ پر ہم دونوں نے ہی اس پارٹنرشپ میں تقریبا بارہ ہزار سکور کیے جو اگر ففٹی ففٹی نہ سہی تو فورٹی نائن- ففٹی ون وغیرہ تو تھے۔ 😆
مزید ہم نے اس لڑی میں مختلف محفلین کی جانب سے ان کے لیے کھولی گئی تمام ہزاری لڑیوں کے اقتباسات لے رکھے ہیں اور یہی وہ شہرہ آفاق اقتباسات ہیں جن کو پبلش کرنے کی غرض سے ہم یہ لڑی شروع کر رہے ہیں، ورنہ ہم کچھ دن سے اقتباسات کی مد میں مفلوج ہو کر رہ گئے تھے۔ دیکھیے ہمارے پرانے محفلین کیا کہتے ہیں، تاہم کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں:
ان کے چار سو انسٹھ مراسلہ جات ابھی باقی ہیں مگر ان سے کچھ بعید نہیں کہ کب خرگوش کی رفتار پکڑیں اور کب کچھوے کی۔ اس لیے ان کے کیفیت نامے میں محفلی کاؤنٹ ڈاؤن کی طرح ہم یہاں ان کی سلور جوبلی کا بھی کاؤنٹ ڈاؤن شروع کر دیتے ہیں۔ اس لڑی کو رسی بنانے میں ہماری مدد کیجیے تاکہ یہ جلد اپنےمقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر سکھ کا سانس لیتی ہوئی ریڈ اونلی موڈ میں داخل ہو پائے!
(پٹاخے وغیرہ جیبوں میں بھر کر لائیے گا اور دونوں ہاتھوں میں پھلجھڑیاں اور سر پر تکونی ٹوپی لانا نہ بھولیے گا کہ اس لڑی میں صرف گرینڈ سیلیبریشن کے انتظامات وغیرہ ہوں گے یہاں تک کہ سیلیبریشن شروع ہو جاوے!)

یاز صاحب کے پہلے ہزار مراسلے 8 سال کی انتہائی قلیل مدت میں مکمل ہوئےاور اگلے ہزار مراسلوں کے لیے انھوں نے ایک طویل عرصہ جو کہ 12 لاکھ چھیانوے ہزار لمحات پر محیط تھا کو استعمال کرتے ہوئے کمالے جمالے تے بالے سب کی ہی لاتیں بھن دی ہیں۔
پائین بہت بہت مبارک ہو![]()
محفل میں مٹر گشت کرتے ہوئے یاز بھائی کے مراسلوں پر نظر پڑی تو دیکھا کہ تین ہزار سے اوپر ہو گئے ہیں،پھر خیال آیا کے اب کیا فائدہ اب تو دیر ہو گئی ، مگر اچانک ذہن نے پلٹا کھایا اوریاز بھائی کی خوبیاں (ہر کسی سے محبت بھرے انداز میں بات کرنا ، ہر کسی سےغل مل جانا ، خوش اخلاقی ، وغیرہ وغیرہ ) سامنے آ گئیں اور رہا نہ گیا ،تو یہ لڑی کھول لی ۔
تو یاز بھائی کو تین ہزاری ہونے پر میری طرف سے بہت بہت مبارک ۔![]()
محفل کے بہترین سفرنامے شیئر کرنے والے ممبر یاز آج 5 ہزاری ہو گئے ہیں۔ اس کامیابی پر مبارک باد قبول کریں:
![]()
![]()
محفل کی ایک باتونی ہستی نے 6000 مراسلے مکمل کر لئے ہیں۔ امید ہے آپ آئندہ بھی اسی رفتار سے مراسلے داغتے رہیں گے۔
![]()
![]()
یاز جی کے دلچسپ اور معلوماتی مراسلوں کی تعداد 7 ہزار کو کراس کرگئی ہے۔اس خوشی کے موقع پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
محفل کے سنگ گزرے ان کے قیمتی لمحات ہمارے لیے انمول ہیں۔ان کے لیے پرخلوص محبت اور ڈھیرساری دعائیں
![]()
اردو محفل کے ہر دلعزیز رکن سیر و سیاحت کے دلدادہ کرکٹ، فٹبال و جملہ کھیلوں کے شوقین یاز بھائی کے نو ہزار مراسلے پورے ہو گئے ہیں۔ آئیے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔![]()
محترم احباب السلام علیکم
آج یعنی مؤرخہ 23 مارچ کی تاریخ یومِ پاکستان اور بھگت سنگھ کی برسی کے علاوہ بھی تھوڑی سی اہمیت کی حامل ہے۔ وہ کچھ یوں کہ 10 سال قبل 23 مارچ 2008 کو ہم نے اردو محفل پہ قدمِ رنجہ وغیرہ رکھا تھا۔ تو آج ہمیں شریکِ محفل ہوئے ایک عشرہ بیت چکا۔ میرے خیال سے یہ ایک طویل عرصہ ہے۔ امید اور دعا ہے کہ ایسے مزید عشرے وغیرہ بھی اسی فورم اور فورم کے سب احباب کے ساتھ گزریں گے۔
جناب یاز بھیا کو دس ہزار مراسلوں کی تکمیل مبارک ہو ۔اللہ کریم آپ کو ہمیشہ اردو محفل سے وابستہ رکھے ۔آمین
![]()
![]()
لیں جی کشمیر کی جنت نظیر وادی میں گھومتے گھماتے، فٹبال ورلڈکپ میں ٹیموں اور میچوں پر تبصرے اٹھاتے بٹھاتے، سیاستدانوں کی درفطنیوں پر برجستہ جملے کستے کساتے، سحری میں چند پراٹھے کھاتے کھلاتے، بے نظیر انکم سپورٹ والے میسج سے پیمنٹ کرتے کراتے، چنگا پھڑیا جے اور جی جی وہی تو کے نعرے لگاتے لگاتے اپنے یاز پائین مراسلہ جات کا پندرہ ہزاری ہندسہ ٹپ گئے ہیں۔
اس پرمسرت موقع پر میری طرف سے اور باقی محفلین کی طرف سے بہت بہت مبارکاں ہوں۔
امید ہے کہ آپ اسی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے اگلے ہزار Yazian مراسلے بھی جلد ہی کر ڈالیں گے۔![]()
![]()
السلام وعلیکم ,
آج ہمارے یاز بھیا نے بھی نمایاں اراکین میں شمولیت حاصل کر لی ۔ ہم بھیا کو مراسلہ جات کی نمایاں کرکاردگی پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔امید کرتے ہیں کہ یاز بھیا اس ہی طرح دلجمعی سے مراسلے پوسٹ کرتے رہے گے اور محفل میں نمایاں سے نمایاں مقام حاصل کرتے رہے گے ۔
السلام علیکم !
ہمارے بہت پیارے مدیر بھیا نے اپنے اٹھارہ ہزار مراسلے مکمل کرلیے ۔ہم یاز بھیا کو اس موقع پر بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔بھیا سے یہ فرمائش کرتے ہیں کہ وہ اپنی مراسلوں کی رفتاری میں ہرگز کمی نا آنے دیں۔اللہ کریم آپ کو شاد فرمائیں۔ آمین
ہم جب سے اردو محفل پہ آئے یاز صاحب ہمارے پسندیدہ ترین محفلین میں سے رہے اور وہ ایک لمبے عرصے کے بعد محفل پر دوبارہ ہمیں اپنی ہمہ جہت شخصیت سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ہمارے لیے یہ اعزاز باعث فخر و انبساط ہے کہ نہ صرف ان کے لیے انیس ہزاری ہونے کی لڑی بنائیں بلکہ تمام محفلین کو بھی مبارکباد پیش کریں۔
ہمارے عبداللہ محمد بھائی کا نعرہ ہے: یاز تیرے جاں نثار
بے شمار بے شمار 🤣🤣🤣
یاز صاحب آپ کو بے حد مبارکباد اور دونوں جہانوں کے لیے دعائیں۔ ہماری آڈئینس کو بتانا چاہیں گے کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ 🔉
سبھی محفلین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ یاز صاحب بیس ہزاری ہوگئے ہیں۔ مگر ان کی ہزاریوں کی سپیڈ سے اب لڑیاں کھلیں گی تو روز کھلیں گی لیکن ہم ان کی سلور جوبلی کی تیاریوں میں مگن ہیں کہ خدا جانے کس دن صبح اٹھنے پہ یہ آچکی ہووے۔ آپ سب بھی تیاری کریں اور ابھی بات صرف کچی مبارکباد تک ہی رکھیں، شکریہ۔
اب تو سوا 21 ہزاری بھی ہو چکے ہیں موصوف۔ لیکن ہم سب ذرا بعدمیں آتے ہیں گرینڈ سیلیبریشن کے لیے۔۔۔ہمارے ساتھ بنے رہیے گا!
اردو محفل کے ایک دیرینہ اور ہر دلعزیز رکن یاز صاحب کے 22 ہزار مراسلہ جات مکمل ہونے کو ہیں۔ انہیں یہ سنگ میل عبور کرنے پر ہماری جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد۔ مزید یہ کہ انہوں نے تین ہفتوں سے بھی کم وقت میں آخری 3 ہزار مراسلہ جات لکھے۔ خامہ انگشت بدنداں کہ اسے کیا لکھیے!
اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ سرخروئی، سربلندی اور دونوں جہانوں کی کامیابیوں سے سرفراز کریں۔ آمین ثم آمین!
23 ہزار ایک سو اکتیس مراسلہ جات کی مبارک، جناب!
ہم نے اتنا تو دیکھا کہ چند مراسلہ جات پڑے ہیں، وہ بھی مکمل ہو جائیں تو دھاگہ بنائیں گے۔ مگر اس کے بعد غالبا قسطنطنیہ نے نظریں خیرہ وغیرہ کر کے ہمارے ازل کے بھلکڑ پن پر پردہ ڈالنے کا سامان پیدا کیا۔
ایک دفعہ پھر سے مبارکباد، اس امید کے ساتھ کہ سلور جوبلی قریب است!
اور ہمیں آپ سے ہمیشہ بہت کچھ سیکھنے اور ببانگ دہل ہنستے مسکراتے رہنے کا موقع ملتا رہے گا۔ اللہ تعالی آپ کے راستے کی تمام مشکلات کو آسانیوں میں بدلیں، خوش مزاجی سلامت رہے،اور دنیا کے مزید کونے کھدرے بمعہ ایم بی بی ایس ایکسپلور کرنے کا موقع ملے (آمین)۔
ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم !
24 ہزار ایک سو پچھتر مراسلہ جات کی مبارک باد، مگر فقط یاز کو نہیں بلکہ تمام محفلین کو بھی جو ان کی خوش طبعی اور دور اندیشی سے مستفید ہو پاتے ہیں۔نئی لڑی تو میں آپ کے پچیس ہزار مراسلہ جات پر ہی بنانے والی ہوں اور چتاؤنی دے رہی ہوں کہ جلدی کریں، وقت کم مقابلہ سخت وغیرہ ہے!