مبارکباد یاز صاحب کو 22 ہزاری ہونے کی مبارکباد!

یاز

محفلین
محفل کے آخری دنوں میں کتنے لوگ ریکارڈز بنانے اور توڑنے میں لگے ہیں۔اتنے مراسلات لکھنا آسان تو نہیں۔ بہت مبارکباد !!
بہت شکریہ فلو صاحبہ
رہی بات مراسلات کی اتنی تعداد کی تو لکھ پانا چنداں مشکل نہیں، بس پاسبانِ عقل کو تنہا چھوڑ دینا شرط ہے۔
 
سبحان اللہ، یہ عقل مَت کی رمزیں آپ ہی سمجھا سکتے تھے اور آپ نے یہ لکھ کر قلم توڑ دیا!
 
ظفری

لائبریرین
اس سنگِ میل کو عبور کرنے پر مبارک ہو یاز ۔ محفل کا ٹریفک آپ اور مریم افتخار کی وجہ سے بڑھ گیا ۔ گویا اردو محفل نےرحلت سے پہلے ایک بار پوری طرح آنکھیں کھول کر اپنی بسترِ مرگ کے چاروں طرف دیکھا ہو ۔ اسے تقویت پہنچی ہوگی کہ آخری وقت اس کے پاس بہت لوگ موجود تھے ۔
 
سید عاطف علی

گویا بہ زبان حال کہہ رہی ہو - ناؤ آئی کین ڈائی ان پیس۔
 
یاز

محفلین
اس سنگِ میل کو عبور کرنے پر مبارک ہو یاز ۔ محفل کا ٹریفک آپ اور مریم افتخار کی وجہ سے بڑھ گیا ۔ گویا اردو محفل نےرحلت سے پہلے ایک بار پوری طرح آنکھیں کھول کر اپنی بسترِ مرگ کے چاروں طرف دیکھا ہو ۔ اسے تقویت پہنچی ہوگی کہ آخری وقت اس کے پاس بہت لوگ موجود تھے ۔
شکریہ جناب۔
ہم بھی بگٹنٹ محفل کو بسترِ مرگ پہ پڑا دیکھنے آئے، کہ شاید محفل آخری وقت میں خزانے کا پاس ورڈ وغیرہ بتا دے۔
 
Top