مبارکباد یاز صاحب کو 22 ہزاری ہونے کی مبارکباد!

23 ہزار ایک سو اکتیس مراسلہ جات کی مبارک، جناب!
ہم نے اتنا تو دیکھا کہ چند مراسلہ جات پڑے ہیں، وہ بھی مکمل ہو جائیں تو دھاگہ بنائیں گے۔ مگر اس کے بعد غالبا قسطنطنیہ نے نظریں خیرہ وغیرہ کر کے ہمارے ازل کے بھلکڑ پن پر پردہ ڈالنے کا سامان پیدا کیا۔

ایک دفعہ پھر سے مبارکباد، اس امید کے ساتھ کہ سلور جوبلی قریب است!
اور ہمیں آپ سے ہمیشہ بہت کچھ سیکھنے اور ببانگ دہل ہنستے مسکراتے رہنے کا موقع ملتا رہے گا۔ اللہ تعالی آپ کے راستے کی تمام مشکلات کو آسانیوں میں بدلیں، خوش مزاجی سلامت رہے،اور دنیا کے مزید کونے کھدرے بمعہ ایم بی بی ایس ایکسپلور کرنے کا موقع ملے (آمین)۔

ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم !
 
یاز

محفلین

بڑی مہربانی جناب۔
محفل کا چل چلاؤ قریب دیکھ کر ہم نے بھی سوچا کہ بحرِ مراسلت میں چند غوطے لگائے جائیں۔
 
بہت بہت مبارک۔
ان آخری دنوں میں آپ سے ٹاکرا ہوا۔ اس سے پہلے کبھی معلوم نہ تھا کہ اس نام کا کوئی ممبر ہے۔ اچھا رہا وقت۔ نوک جھونک ، بے مقصد بحث اور چھریاں کلہاڑیاں ۔
خوش رہئیے ہمیشہ۔
ہر دو معزز محفلین میں قصاب و لکڑہارے کی اضافی خوبیاں بھی مجتمع ہیں۔ ماشاءاللہ
 
اردو محفل کے ایک دیرینہ اور ہر دلعزیز رکن یاز صاحب کے 22 ہزار مراسلہ جات مکمل ہونے کو ہیں۔ انہیں یہ سنگ میل عبور کرنے پر ہماری جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد۔ مزید یہ کہ انہوں نے تین ہفتوں سے بھی کم وقت میں آخری 3 ہزار مراسلہ جات لکھے۔ خامہ انگشت بدنداں کہ اسے کیا لکھیے!
اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ سرخروئی، سربلندی اور دونوں جہانوں کی کامیابیوں سے سرفراز کریں۔ آمین ثم آمین!
23 ہزار ایک سو اکتیس مراسلہ جات کی مبارک، جناب!
ہم نے اتنا تو دیکھا کہ چند مراسلہ جات پڑے ہیں، وہ بھی مکمل ہو جائیں تو دھاگہ بنائیں گے۔ مگر اس کے بعد غالبا قسطنطنیہ نے نظریں خیرہ وغیرہ کر کے ہمارے ازل کے بھلکڑ پن پر پردہ ڈالنے کا سامان پیدا کیا۔

ایک دفعہ پھر سے مبارکباد، اس امید کے ساتھ کہ سلور جوبلی قریب است!
اور ہمیں آپ سے ہمیشہ بہت کچھ سیکھنے اور ببانگ دہل ہنستے مسکراتے رہنے کا موقع ملتا رہے گا۔ اللہ تعالی آپ کے راستے کی تمام مشکلات کو آسانیوں میں بدلیں، خوش مزاجی سلامت رہے،اور دنیا کے مزید کونے کھدرے بمعہ ایم بی بی ایس ایکسپلور کرنے کا موقع ملے (آمین)۔

ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم !
24 ہزار ایک سو پچھتر مراسلہ جات کی مبارک باد، مگر فقط یاز کو نہیں بلکہ تمام محفلین کو بھی جو ان کی خوش طبعی اور دور اندیشی سے مستفید ہو پاتے ہیں۔نئی لڑی تو میں آپ کے پچیس ہزار مراسلہ جات پر ہی بنانے والی ہوں اور چتاؤنی دے رہی ہوں کہ جلدی کریں، وقت کم مقابلہ سخت وغیرہ ہے!
 
Top