مبارکباد یاز بھائی کو ایک ہزار ۔۔۔۔۔

یاز

محفلین
میں نے ٹھیک پہچانا ہے پھر اور امید ہے اس سال ضرور جاؤں گا جون جولائی میں، اور جاتے وقت ضرور سارا نقشہ سمجھوں آپ سے۔ ہنزا، دیوسائی اور خنجراب۔ ابھی آج کل وادی سون جانے کا منصوبہ ہے۔
دیوسائی جانا ہے تو اگست سے پہلے کا پروگرام نہ بنائیں۔ جون میں تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ برف کی وجہ سے راستے نہیں کھلے ہوں گے۔ بہترین وقت اگست میں بارشیں ختم ہونے سے لے کر اختتامِ ستمبر تک ہے۔
وادیٔ سون بھی اچھی جگہ ہے۔ میرا بھی ارادہ ہے جلد ہی دوبارہ وہاں جانے کا۔ وہاں بھی دیکھنے کی کافی جگہیں ہیں،جو کہ زیادہ تر گمنام یا غیرمعروف ہیں۔ میرے خیال سے اس پہ الگ لڑی بنا کر بات چیت کی جا سکتی ہے۔
 
یاز صاحب بہت مبارک ہو
congratulations1.gif
 
یاز

محفلین
یک ہزاری منصب مبارک ہو یاز بھائی، آٹھ سالوں میں صرف ہزار مراسلے!! آپ نے تو کم گوئی کی انتہا کر دی۔ :D
بہت نوازش بہن جی۔
بس جی وہ مواصلاتی رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ایسی کم گوئی سرزد ہو گئی۔ جس کے لئے ادارہ معذرت خواہ وغیرہ ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
بہت نوازش بہن جی۔
بس جی وہ مواصلاتی رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ایسی کم گوئی سرزد ہو گئی۔ جس کے لئے ادارہ معذرت خواہ وغیرہ ہے۔
معذرت والی کوئی بات نہیں بھائی جی!!
ایک اور بات! جب سے ہم اس محفل میں آئے ہیں اور جتنے بھی لوگوں کو خوش آمدید کہا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کو دوبارہ نہیں دیکھا محفل میں۔ رکنیت اختیار کر کے لوگ گم ہی ہو جاتے ہیں۔ :)
 
میرے خیال سے ہر فورم پہ ایسا ہی ہوتا ہے، کہ بہت سے لوگ ممبرشپ لے لیتے ہیں اور ان کی ایک کثیر تعداد دوسری بار بھی اس فورم کا رخ نہیں کرتی۔ اس کی وجہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی۔
 
Top