یاد تھیں ہم کو بھی رنگا رنگ بزم آرائیاں

عرصہ ہوا محفل پر حاضری نہیں ہو سکی امید ہے تمام احباب خیریت سے ہوں گے۔
ہم محفل میں غیر حاضری کے اسباب کا ذکر کیے بغیراحباب سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہماری اس غیر حاضری کو معاف نہیں فرمائیں گے بلکہ ہمیں محفل میں پاتے ہی ہمارے اوپر ہلہ بولیں گے اور ویسا ہی برتاؤکریں گے جیسا کہ برسوں کے بچھڑے کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی کہ احباب نے ہمیں بھلایا نہیں بلکہ ہمیں یاد کرتے رہے۔ اور باقاعدہ ہمیں صدائیں بھی لگاتے رہے ۔ پر وہ ہم ہی گم گشتہ راہ تھے کہ احباب کے بلانے کے باوجود بھی یہاں کا رخ نہ کر سکے۔ آج جب دوبارہ محفل پر گزر ہوا احباب کی محبتیں دیکھ کر اچھا لگا۔ بالخصوص میں مشکور ہوں محترم عبدالقیوم چوہدری صاحب، محترمہ جاسمن صاحبہ، محترم تجمل حسین صاحب، محترم محمداحمد بھائی اور محترم ادب دوست و محترمہ نور سعدیہ شیخ صاحبہ کا کے جنہوں نے ناچیز کو یاد رکھا دیگر احباب جن کے نام نہیں لے سکا امید ہے وہ بھی نا چیز معاف نہیں فرمائیں گے بلکہ باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ بقول غالب
یاد تھیں ہم کو بھی رنگا رنگ بزم آرائیاں
لیکن اب نقش و نگار طاق نسیاں ہو گئیں
امید ہے احباب یادداشت کی بحالی میں اپنی گراں قدر صلاحیتوں کو صرف فرمائیں گے۔ اور ہاں ہماری طرف سے تمام احباب و محفلین کو گزشتہ عید کی بہت بہت مبارک ہو۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
الحمد للہ۔ خیریت سے ہوں فاروق بھائی! عید پڑھنے کے بعد ایکسیڈنٹ کروایا اور تین دن آرام سے گزارے :)
اوہو۔۔۔اللہ کرم کرے۔ اللہ تعالیٰ صحتِ کامل عطا فرمائے۔ آمین!ہر برے حادثے اور بری بیماری سے پناہ دے۔ اپنے حفط و امان میں رکھے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
اسلا م علیکم فاروق احمد بھائی!خوش آمدید۔
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آمین!
اردو محفل میں متراں دی محفل بھی ہے اور وہاں آپ کی شدید کمی محسوس ہوتی ہے۔
 
ربیع م

محفلین
عرصہ ہوا محفل پر حاضری نہیں ہو سکی امید ہے تمام احباب خیریت سے ہوں گے۔
ہم محفل میں غیر حاضری کے اسباب کا ذکر کیے بغیراحباب سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہماری اس غیر حاضری کو معاف نہیں فرمائیں گے بلکہ ہمیں محفل میں پاتے ہی ہمارے اوپر ہلہ بولیں گے اور ویسا ہی برتاؤکریں گے جیسا کہ برسوں کے بچھڑے کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی کہ احباب نے ہمیں بھلایا نہیں بلکہ ہمیں یاد کرتے رہے۔ اور باقاعدہ ہمیں صدائیں بھی لگاتے رہے ۔ پر وہ ہم ہی گم گشتہ راہ تھے کہ احباب کے بلانے کے باوجود بھی یہاں کا رخ نہ کر سکے۔ آج جب دوبارہ محفل پر گزر ہوا احباب کی محبتیں دیکھ کر اچھا لگا۔ بالخصوص میں مشکور ہوں محترم عبدالقیوم چوہدری صاحب، محترمہ جاسمن صاحبہ، محترم تجمل حسین صاحب، محترم محمداحمد بھائی اور محترم ادب دوست و محترمہ نور سعدیہ شیخ صاحبہ کا کے جنہوں نے ناچیز کو یاد رکھا دیگر احباب جن کے نام نہیں لے سکا امید ہے وہ بھی نا چیز معاف نہیں فرمائیں گے بلکہ باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ بقول غالب
یاد تھیں ہم کو بھی رنگا رنگ بزم آرائیاں
لیکن اب نقش و نگار طاق نسیاں ہو گئیں
امید ہے احباب یادداشت کی بحالی میں اپنی گراں قدر صلاحیتوں کو صرف فرمائیں گے۔ اور ہاں ہماری طرف سے تمام احباب و محفلین کو گزشتہ عید کی بہت بہت مبارک ہو۔

چلو جی فیر کن پھڑ لو :) :)

الحمد للہ۔ خیریت سے ہوں فاروق بھائی! عید پڑھنے کے بعد ایکسیڈنٹ کروایا اور تین دن آرام سے گزارے :)

اللہ آپ کو خیر و عافیت میں رکھے اور شفاء عطا فرمائے
 
نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم محترم بھٹی صاحب ،،،،،،،،

آپ کا حسن ظن ہے کہ آپ نے مجھ ناچیز کو یاد رکھا اور آج اچھے الفاظ میں ذکر کردیا ۔ اللہ سبحانہ اس اچھائی کی آپ کو جزا دیں ۔ ہمیں تو آپ کی شاعرانہ طبیعت بہت اچھی لگتی تھی ۔۔۔۔ آپ کی پرمزاح تحاریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب سالگرہ پر شاعری کا تحفہ معہ نثری تحریر کے ارسال کیجے ۔۔۔۔۔۔۔ایسے جان نہیں چھوٹنے والی نا آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔
 
اسلا م علیکم فاروق احمد بھائی!خوش آمدید۔
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آمین!
اردو محفل میں متراں دی محفل بھی ہے اور وہاں آپ کی شدید کمی محسوس ہوتی ہے۔
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بہت بہت شکریہ اور آمین
آپ کی ذرہ نوازی ہے کوشش کروں گا کہ اب حاضری باقاعدہ رہے. اللہ آپ کو شاد و آباد رکهے.
 
السلام علیکم محترم بھٹی صاحب ،،،،،،،،

آپ کا حسن ظن ہے کہ آپ نے مجھ ناچیز کو یاد رکھا اور آج اچھے الفاظ میں ذکر کردیا ۔ اللہ سبحانہ اس اچھائی کی آپ کو جزا دیں ۔ ہمیں تو آپ کی شاعرانہ طبیعت بہت اچھی لگتی تھی ۔۔۔۔ آپ کی پرمزاح تحاریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب سالگرہ پر شاعری کا تحفہ معہ نثری تحریر کے ارسال کیجے ۔۔۔۔۔۔۔ایسے جان نہیں چھوٹنے والی نا آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ نے نا چیز کو یاد رکھا جس کے لیے بندہ شکر گزار ہے. اور جو خود اچھے ہوں انہیں دوسرے بهی اچھے نظر آتے ہیں سو آپ کی نظر کی اچھائی ہوئی.
باقی رہی کچھ لکھنے کی بات تو کچھ عرصے سے کچھ لکھ نہیں پایا بوجوہ. کوشش کروں گا وعدہ نہیں کرتا.
اللہ آپ کو شاد و آباد رکهے.
 
Top