یاد۔۔۔۔۔فیض احمد فیض

Yaad.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
ریحانہ، محفل میں شامل ہونے اور میری پسندیدہ غزل پوسٹ کرنے کا بہت شکریہ۔ اقبال بانو نے اس غزل کو بہت خوبصورتی سے گایا ہے۔ میں دوسرے ارکان سے ایک گزارش کرتا آیا ہوں، آپ سے بھی کہوں گا کہ اگر ہو سکے تو اپنی پوسٹس خود سے ٹائپ کریں۔ اگرچہ شاعرانہ کلام تصویری اردو میں زیادہ خوبصورت لگتا ہے لیکن یونیکوڈ اردو اس کی نسبت کہیں زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ سرچ انجنز پر بہتر انڈکس ہوتی ہے اور فورم کا پیج بھی اس سے جلد لوڈ ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یاد

دشت تنہائی میں، اے جان جہاں، لرزاں ہیں
تیری آواز کے سائے، ترے ہونٹوں کے سراب

دشت تنہائی میں، دوری کے خس و خاک تلے
کھل رہے ہیں، ترے پہلو کے سمن اور گلاب

اٹھ رہی ہے کسی قربت سے تری سانس کی آنچ
اپنی خوشبو میں سلگتی ہوئی مدھم مدھم

دور افق پار، چمکتی ہوئی قطرہ قطرہ
گر رہی ہے تری دلدار نظر کی شبنم

اس قدر پیار سے، اے جان جہاں، رکھا ہے
دل کے رخسار پہ اس وقت تری یاد نے ہات

یوں گماں ہوتا ہے، گرچہ ہے ابھی صبحِ فراق
ڈھل گیا ہجر کا دن، آ بھی گئی وصل کی رات
(فیض احمد فیض)
 
Top