یادوں کی بستی-مانسہرہ میں مقیم ایاز راہی کی خودنوشت

راشد اشرف

محفلین

محترم ناصر علی سید کے مرتب کردہ ادب سرائے میں چند روز قبل یادوں کی بستی کا مختصر تعارف شائع ہوا۔ اس کے مصنف محمد ایاز راہی سے رابطہ کروانے والے بھی شاہ صاحب ہی تھے۔ راہی صاحب نے گلی باغ، مانسہرہ سے بہ کمال خلوص 424 صفحات پر مشتمل یہ کتاب ارسال کی۔ ساتھ ہی ایک خط میں اپنی مطبوعہ تحریروں کی فہرست بھی منسلک کردی۔ منسلک کردہ پی ڈی ایف فائل میں مذکورہ فہرست کے نمبر شمار 33 پر 500 روپے مزدوری کا ذکر بھی موجود ملے گا - - یہ ان کی قلم مزدوری تھی۔

"یادوں کی بستی" کو لاہور کے الوقار پبلیکیشنز نے شائع کیا ہے، اس کا سن اشاعت 2013 ہے اور الوقار نے اپنی سابقہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے اس کی قیمت معمول سے زیادہ یعنی 950 مقرر کی ہے۔

یہ خودنوشت اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں خطوط کے ذریعے احوال بیان کیا گیا ہے۔ یہ مکتوبات مصنف نے اپنے دوست سعید اختر نیازی کو لکھے تھے۔ چند منتخب اوراق پیش خدمت ہیں، مصنف سے رابطے کے لیے ان کا نمبر بھی ابتدائی اوراق میں موجود ہے:


http://www.scribd.com/doc/124261511/Yadoon-Ki-Basti-Muhammad-Ayaz-Rahi
 

راشد اشرف

محفلین
بہت شکریہ راشد بھائی۔

اور ہاں قیمت واقع بہت زیادہ ہے۔
بھیا!
پی ڈی ایف میں شروع کے صفحات میں ان کا فون نمبر بھی ہے، بات کیجیے، کہیے کہ راہی صاحب! خودنوشت کے معاملے میں آپ نے مولانا آزاد کی ایسی پیروی کی ہے کہ ان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ۔ ۔ کتاب آپ تک پہنچ جائے گی۔
 
Top