بشیر بدر ہے عجیب شہر کی زندگی نہ سفر رہا نہ قیام ہے - بشیر بدر

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 21, 2018

ٹیگ:
  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,140
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    ہے عجیب شہر کی زندگی نہ سفر رہا نہ قیام ہے
    کہیں کاروبار سی دوپہر کہیں بد مزاج سی شام ہے

    یونہی روز ملنے کی آرزو بڑی رکھ رکھاؤ کی گفتگو
    یہ شرافتیں نہیں بے غرض اسے آپ سے کوئی کام ہے

    کہاں اب دعاؤں کی برکتیں وہ نصیحتیں وہ ہدایتیں
    یہ مطالبوں کا خلوص ہے یہ ضرورتوں کا سلام ہے

    وہ دلوں میں آگ لگائے گا میں دلوں کی آگ بجھاؤں گا
    اسے اپنے کام سے کام ہے مجھے اپنے کام سے کام ہے

    نہ اداس ہو نہ ملال کر کسی بات کا نہ خیال کر
    کئی سال بعد ملے ہیں ہم ترے نام آج کی شام ہے

    کوئی نغمہ دھوپ کے گاؤں سا کوئی نغمہ شام کی چھاؤں سا
    ذرا ان پرندوں سے پوچھنا یہ کلام کس کا کلام ہے​
    بشیر بدر
     
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر