جہاں تک میں سمجھا ہوں
کسی اسم کی ایسی تاکید کے لیے کہ اس معاملے میں صرف یہی اسم ہے اور کوئی نہیں۔ اس اسم کے بعد لفظ 'ہی' استعمال کرتے ہیں۔
مثلاً آپ ہی نے کہا تھا۔ (یعنی آپ نے کہا تھا کسی اور نے نہیں کہا تھا۔)
ہی تھا کہ
دستر خوان بچھایا ہی تھا کہ بارش ہونے لگی۔
جیسے جملوں میں ہی 'اسی وقت' یا دو واقعات کے درمیان معمولی سے وقفے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
مزید آتے ہی، کھاتے ہی، کرتے ہی وغیرہ:
اس نے آتے ہی لڑنا شروع کر دیا۔