ہیں میسّر جتنے بھی کھلونے شاہین (برائے اصلاح)

ویسے یہ مضمون مرزا غالب نے یوں ادا کیا

بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا

اساتذہ مضامین کو کیسے ادا کرتے ہیں یہ دیکھنا ضروری ہے۔
 
Abbas Swabian

محفلین
سر جی مستقل مطالعہ کی طرف میلان ہے۔ چند کتابوں کے نام بتائے جو ایک مبتدی طالب علم کے لیے فائدہ مند ہوں اور آسانی سے مل سکے۔ میں انشااللہ پشاور جا کر خریدونگا۔
ویسے یہ مضمون مرزا غالب نے یوں ادا کیا

بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا

اساتذہ مضامین کو کیسے ادا کرتے ہیں یہ دیکھنا ضروری ہے۔
 
کلیات میر تقی میر اور دیوان خواجہ میر درد کو پہلے دیکھ لیں۔ بڑے اساتذہ کا کلام ہے اور سہل اور آسان بھی ہے۔ یہ کتابیں ہر کتابوں کی دکان پر ہونے چاہئیں۔
 
Abbas Swabian

محفلین
یہ اگر مناسب ہے تو غزل کا ارادہ ہے۔
غم کی کوئی زباں اگر ہوتی
دل کی حالت نہ منتشر ہوتی
 
Abbas Swabian

محفلین
اچھا جی۔ اور بھی اگر اردو ادب سے متعلق دو تین نام بتا دے تو مہربانی ہوگی۔
کلیات میر تقی میر اور دیوان خواجہ میر درد کو پہلے دیکھ لیں۔ بڑے اساتذہ کا کلام ہے اور سہل اور آسان بھی ہے۔ یہ کتابیں ہر کتابوں کی دکان پر ہونے چاہئیں۔
 
Top