مبارکباد ہیپی مینگو سیزن :)

نیرنگ خیال

لائبریرین
چونسہ تو رمضان کی وجہ سے بہت مہنگا ہوگیا ہے۔ ابھی جمعہ والے دن جمعہ بازار جانے کا اتفاق ہوا تو دکان والا ایک انٹی کو "دیسی" "چونسہ" کہہ کر دے رہا تھا۔ میں نے انٹی کو کہا کہ یہ چونسہ نہیں ہے۔ دیسی ہے۔ انٹی نے پھر پوٹھوہاری کی انتہائی نستعلیق گالیوں سے نوازا اس دکاندار کو۔ وہ مجھے کہتا سر آپ نے اچھا نہیں کیا۔ میں نے کہا تم لوگوں کو شرم نہیں آتی۔ پہلے ہی منہ مانگی قیمت پر بیچ رہے ہو۔ اوپر سے دھوکا یہ کہ چیز بھی صحیح نہیں فروخت کر رہے۔ بس جس سے بھی پوچھو وہ یہی کہتا نظر آتا ہے۔ سر جی بس یہی تو مہینہ ہے کمائی کا۔ حد ہوگئی ہے کمینگی اور گھٹیا پن کی۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
چونسہ تو رمضان کی وجہ سے بہت مہنگا ہوگیا ہے۔ ابھی جمعہ والے دن جمعہ بازار جانے کا اتفاق ہوا تو دکان والا ایک انٹی کو "دیسی" "چونسہ" کہہ کر دے رہا تھا۔ میں نے انٹی کو کہا کہ یہ چونسہ نہیں ہے۔ دیسی ہے۔ انٹی نے پھر پوٹوہاری کی انتہائی نستعلیق گالیوں سے نوازا اس دکاندار کو۔ وہ مجھے کہتا سر آپ نے اچھا نہیں کیا۔ میں نے کہا تم لوگوں کو شرم نہیں آتی۔ پہلے ہی منہ مانگی قیمت پر بیچ رہے ہو۔ اوپر سے دھوکا یہ کہ چیز بھی صحیح نہیں فروخت کر رہے۔ بس جس سے بھی پوچھو وہ یہی کہتا نظر آتا ہے۔ سر جی بس یہی تو مہینہ ہے کمائی کا۔ حد ہوگئی ہے کمینگی اور گھٹیا پن کی۔
پوٹھوہاری میں بھی نستعلیق؟ :bighug:
 
چونسہ تو رمضان کی وجہ سے بہت مہنگا ہوگیا ہے۔ ابھی جمعہ والے دن جمعہ بازار جانے کا اتفاق ہوا تو دکان والا ایک انٹی کو "دیسی" "چونسہ" کہہ کر دے رہا تھا۔ میں نے انٹی کو کہا کہ یہ چونسہ نہیں ہے۔ دیسی ہے۔ انٹی نے پھر پوٹھوہاری کی انتہائی نستعلیق گالیوں سے نوازا اس دکاندار کو۔ وہ مجھے کہتا سر آپ نے اچھا نہیں کیا۔ میں نے کہا تم لوگوں کو شرم نہیں آتی۔ پہلے ہی منہ مانگی قیمت پر بیچ رہے ہو۔ اوپر سے دھوکا یہ کہ چیز بھی صحیح نہیں فروخت کر رہے۔ بس جس سے بھی پوچھو وہ یہی کہتا نظر آتا ہے۔ سر جی بس یہی تو مہینہ ہے کمائی کا۔ حد ہوگئی ہے کمینگی اور گھٹیا پن کی۔
کویت میں تو آم، رمضان یا غیر رمضان دونوں صورتوں مہنگا ہی ہوتا ہے کل اس سال کا پہلا چونسہ لایا ہوں۔ تقریباً 350 روپے کلو ملا۔
لیکن شکر ہے کہ مل جاتا ہے۔ یہاں آم :)
 
یہاں جب آخری بار آم لئے تھے تو تقریباً 5 یورو کا کلو تھا، پانچ سال قبل کے نرخ کے مطابق پاکستانی حساب سے اندازہ لگا لیجئے :)
 
اسلام آباد کے بڑے مراکز میں اس سے ملتا جلتا بھاؤ ہی ہے۔۔۔ ایف-7 وغیرہ میں اس سے کوئی 50 روپے ہی کم ہوگا بھاؤ۔۔۔ :)

آپ کو آم خریدے پانچ سال ہوگئے ہیں۔ یہاں آجائیں۔ نیلا واہن کے چشمے پر رٹول ٹھنڈا کر کے کھاتے ہیں۔۔۔ :)
 
فن لینڈ میں خریدے اتنے ہی برس ہوئے۔ ویسے باجی کی طرف جاتا ہوں تو خریدنے بھی نہیں پڑتے :)
آفر کا شکریہ، قبول کر لی۔ وقت مناسب ہو تو :)
 
اسلام آباد کے بڑے مراکز میں اس سے ملتا جلتا بھاؤ ہی ہے۔۔۔ ایف-7 وغیرہ میں اس سے کوئی 50 روپے ہی کم ہوگا بھاؤ۔۔۔ :)
:)
کویت میں بڑے مراکز میں چیز سستی ہوتی ہے اور چھوٹی دکانوں پر مہنگی۔
اسکی وجہ یہ ہے کہ بڑے مراکز براہ راست باہر سے درآمد کرتے ہیں اور چھوٹے دکاندار درآمد کنندگان سے خریدتے ہیں۔
پاکستان کی مارکیٹ عجیب طریقے سے چلتی ہے۔ بڑے مراکز اپنے رکھ رکھاؤ کی قیمت گاہک سے وصول کرتے ہیں۔
 
Top