ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے بولرز حاوی

ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے بولرز حاوی

عبدالرشید شکوربی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
http://www.bbc.com/urdu/sport-38112798
_92670093_gettyimages-625835454-1.jpg
Image copyrightAFP

Image captionابتدائی تینوں وکٹیں ٹم ساؤدی نے حاصل کیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے بیٹسمینوں کی ایک بار پھر انتہائی مایوس کن کارکردگی کے سبب ہیملٹن ٹیسٹ میں شدید مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 76 رنز بنائے تھے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
٭ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے سکور سے 195 رنز پیچھے ہے اور اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔
پاکستانی بیٹسمینوں نے وہی کارکردگی دکھائی جو وہ پہلے ٹیسٹ میں دکھا چکے تھے اور جس کا خمیازہ پاکستانی ٹیم کو آٹھ وکٹوں کی شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا تھا۔

_92670091_gettyimages-625786820-1.jpg
Image copyrightAFP

Image captionجیت راول نے سیریز میں دوسری نصف سنچری سکور کی

پاکستان کے دونوں اوپنرز ڈبل فگرز کے سکور میں آنے سے پہلے ہی پویلین لوٹ گئے۔
دونوں کا ایک ہی اوور میں آؤٹ ہونا ٹیم کے لیے بڑا دھچکہ تھا۔
ٹم ساؤدی نے پہلے سمیع اسلم کو پانچ رنز پر راول کے ہاتھوں کیچ کرایا اور پھر صرف ایک رن بنانے والے اظہرعلی کو وکٹ کیپر واٹلنگ کی مدد سے پویلین کی راہ دکھائی۔
یونس خان بھی ساؤدی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے صرف دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں200 ویں اننگز تھی لیکن یہ سیریز ان کے لیے انتہائی مایوس کن رہی ہے اور وہ اب تک تینوں اننگز میں ڈبل فگرز میں بھی نہیں آسکے ہیں۔

_92669387_gettyimages-625786812.jpg
Image copyrightGETTY IMAGES

Image captionسہیل خان نے چار وکٹیں حاصل کیں

ٹم ساؤدی کے بعد ویگنر نے بھی پاکستانی بیٹنگ لائن کے دو اہم مہرے گرادیے۔
انھوں نے لگاتار گیندوں پر اسد شفیق اور محمد رضوان کی وکٹیں حاصل کرڈالیں۔
اسد شفیق کو انھوں نے 23 کے سکور پر بولڈ کیا اور اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے محمد رضوان کو پہلی ہی گیند پر ہینری کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔
پاکستان کی پانچ وکٹیں 51 رنز پر گریں جس کے بعد بابراعظم اور سرفراز احمد آٹھ اوورز گزار گئے اور سکور کو 76 تک لے گئے۔
بابراعظم 34 اور سرفراز نو رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

_92668824_7d7ff6ac-8b68-4783-a5d3-07fcdfdea6d9.jpg
Image copyrightAFP

Image captionایک سال بعد ٹیم میں واپس آنے والے عمران خان نے تین وکٹیں حاصل کیں

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے گذشتہ روز کے سکور میں 194 رنز کا اضافہ کیا۔
جیت راول نے سیریز میں دوسری نصف سنچری سکور کی لیکن میزبان ٹیم ایک مرحلے پر119 رنز پر پانچ وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی لیکن پھر کالن ڈی گرینڈ ہوم کے 37، وکٹ کیپر واٹلنگ کے 49 ناٹ آؤٹ اور ٹم ساؤدی کے 29 رنز ان کی ٹیم کے بہت کام آگئے۔
پاکستانی بولرز میں سہیل خان چار وکٹوں کے ساتھ قابل ذکر رہے جبکہ ایک سال بعد ٹیم میں واپس آنے والے عمران خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی بولرز کو اپنے وکٹ کیپر سرفراز احمد سے مکمل مدد ملتی رہی جنھوں نے اننگزمیں چار کیچز لیے۔
 
Top