ہیلی کاپٹر حادثہ، بھارتی فضائیہ کے آٹھ اہلکار ہلاک

عسکری

معطل
ہیلی کاپٹر حادثہ، بھارتی فضائیہ کے آٹھ اہلکار ہلاک
آخری وقت اشاعت: جمعرات 30 اگست 2012 ,‭ 11:12 GMT 16:12 PST
120830090110_india_airforce_helicopter.jpg

حادثہ میں انڈین ایئر فورس کے آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں
بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرا جانے سے ایئر فورس کے کم سے کم آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثے جام نگر شہر سے تقریباً پندرہ کلومیٹر دور سرمت گاؤں کے قریب پیش آیا۔
دونوں ہیلی کاپٹروں نے جام نگر ایئر بیس سے جمعرات کو دوپہر بارہ بجے پرواز کی تھی۔
فضائیہ کے ترجمان کیپٹن ایم جی مہتا کہ مطابق پرواز بھرنے کے پانچ منٹ بعد ہی یہ حادثہ پیش آیا اور دونوں ہیلی کاپٹروں میں سوار فضائیہ کے آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
تاہم کچھ غیر تصدیق شدہ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد نو ہے۔ حادثے کے بعد فضائیہ کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
ترجمان کے مطابق حادثے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور فی الحال اس کی وجہ کے بارے میں کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔
اخباری اطلاعات کے مطابق ٹکّر کے بعد دونوں ہیلی کاپٹروں میں آگ لگ گئی تھی جسے بعد میں بجھایا گيا۔
ٹی وی چینلوں کا کہنا ہے کہ جام نگر اور اس کے آس پاس کے علاقے میں تین روز سے بادل چھائے ہوئے ہیں لیکن حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر زیادہ اونچائی پر پرواز نہیں کر رہے تھے۔
بھارت میں پہلے بھی کئی ہیلی کاپٹر حادثوں کا شکار ہوچکے ہیں جس میں کئی اہم شخصیات بھی ہلاک بھی ہوئی ہیں۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/india/2012/08/120830_helicopter_airforce_crash_sz.shtml
 

عسکری

معطل
انڈین ائیر فورس کے پاس 138 ایم آئی 8 ایم ائی 17 اور ایم آئی 171 ہیں ۔ یہ دونوں لگتا ہے فارمیشن میں جا رہے تھے کہ ٹکرا گئے آپس میں

MI-17-Choppers.gujrat.clash_.jpg


chopper_1194111g.jpg



30-Heli-crash-IndiaInk-blog480.jpg



resize_image
 
Top