ہیلری کلنٹن نے شکست کا ذمہ دار ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو قرار دیدیا

کعنان

محفلین
ای میلز کی تحقیقات کیلئے کومی کا خط تباہ کن ثابت ہوا
ہیلری کلنٹن نے شکست کا ذمہ دار ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو قرار دیدیا
روزنامہ پاکستان، 13 نومبر 2016

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) صدارتی انتخابات ہارنے والی ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنی شکست کی ذمہ داری ایف بی آئی کے ڈائریکٹر پر ڈال دی ۔


وائس آف امریکا کے مطابق صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد بالآخر ہیلری کلنٹن نے لب کشائی کر دی تاہم انہوں نے اپنی ہار کا ذمہ دار ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کی مداخلت کو قرار دے دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انتخابات سے صرف دو ہفتے قبل جیمز کومی کی جانب سے ان کے بطور وزیرِ خارجہ ای میل کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کھولنے کے اعلان نے ان کی مہم کو متاثر کیا ۔

ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ رائے عامہ کے جائزوں کا تجزیہ کرنے سے پتا چلتا ہے کہ انتخابات سے 11 روز قبل نئی ای میلز کی تحقیقات کے لیے کومی کی طرف سے کانگریس کو لکھا گیا خط تباہ کن ثابت ہوا۔

ہفتہ کو اپنے مہم کے عطیات دینے والوں سے فون پر بات کرتے ہوئے کلنٹن کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے ان کی نجی ای میلز کی تحقیقات کے اعلان کے باعث ان کی مہم کا خرام متاثر ہوا۔ اس ٹیلی فون کال میں شریک تین لوگوں نے کلنٹن کے اس تجزیے کا ذکر کیا۔

ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ رائے عامہ کے جائزوں کا تجزیہ کرنے سے پتا چلتا ہے کہ انتخابات سے 11 روز قبل نئی ای میلز کی تحقیقات کے لیے کومی کی طرف سے کانگریس کو لکھا گیا خط تباہ کن ثابت ہوا جو کہ "نتائج" پر اثر انداز بھی ہوا۔

جیمز کومی نے 28 اکتوبر کو قانون سازوں کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ وہ ہلری کلنٹن کی بطور وزیر خارجہ 2009ء سے 2012ء کے دوران سرکاری امور کے لیے نجی ای میل سرور استعمال کرنے کی تحقیقات کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔ یہ نئی تحقیقات کومی کے بقول اس لیے ضروری ہیں کیونکہ ان کے ایجنٹس کو اس معاملے سے جڑی اضافی ای میلز ملی ہیں۔

تاہم بعد ازاں ایف بی آئی نے تحقیقات مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن کومی کی طرف سے کانگریس کو لکھے گئے خط کے وقت پر انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

28 اکتوبر کو جیمز کومی نے کانگریس کو خط لکھ کر مطلع کیا تھا کہ وہ کلنٹن کی ای میلز کے بارے میں اس تفتیش کا ازسرِ نو آغاز کر رہے ہیں جو جولائی میں ختم کر دی گئی تھی۔

اس کے بعد انتخابات سے صرف دو روز قبل انہوں نے ایک اور خط میں کہا کہ وہ اپنے ابتدائی جائزے پر قائم ہیں کہ کلنٹن کے خلاف فردِ جرم عائد نہیں کی جائے گی۔

کلنٹن نے عطیہ کنندگان سے کہا: 'انتخابات میں ناکامی کی بہت سے وجوہات ہیں، لیکن ہمارا تجزیہ یہ ہے کہ کومی کے خط نے، جس میں بے بنیاد شکوک اٹھائے گئے تھے، ہمارا تحرک ختم کر دیا۔ ہم گر گئے اور اس کے بعد ہمیں سخت جدوجہد کرنا پڑی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کومی کے دوسرے خط نے ٹرمپ کے حامیوں کو مزید توانائی دے دی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کلنٹن نے اپنے حامیوں سے اپنی ناکام مہم کے نتائج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انتخاب میں شکست کے بعد اپنے حامیوں سے نیویارک میں بدھ کی شب خطاب کے بعد سے انہوں نے خود کو منظر عام سے دور ہی رکھا ہوا ہے۔

ح
R
 
Top