ہیروشیما سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

6 اگست 1945ء کی تاریخ بنی نوع انسان پر ڈھائے گئے ایک بدترین ظلم کی تاریخ ہے، اس دن جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکی ایٹم بم کا قہر برسا تھا جس نے یک لخت ہزاروں انسانوں کی زندگیوں کا چراغ گل کردیا تھا نیز لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو آنے والی نسلوں کے لئے باعث عبرت بنا دیا تھا۔ اکتوبر 1945ء میں امریکیوں نے ہیروشیما شہر کے حالات سے واقفیت کے لئے ایک اسٹرٹجیک بمبنگ سروے کمیشن قائم کیا تھا جس کے تحت ہیروشیما کی 700 کے قریب تصاویر لی گئیں۔ اس امریکی سروے کا مقصد ہیروشیما اور جاپان کے شہریوں کی مدد ہرگز نہیں تھا، بلکہ اسکا مقصد ہیروشیما کی عمارتوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینا تھا تاکہ ایسے سول انجینرینگ ڈیزائن اسٹرکچر تیار کیے جا سکیں جو ایٹمی حملوں کو جھیل سکیں۔
اکتوبر 1945ء میں کھینچی گئی جاپان کرسچین سوسائٹی کے چرچ کی تصویر۔۔
22look-cham-slide-CT5O-jumbo.jpg
 
Top