ہو چاہے اک زمانہ کسی رہنما کے ساتھ

الف نظامی

لائبریرین
ہو چاہے اک زمانہ کسی رہنما کے ساتھ
ہم ہیں قسم خدا کی فقط مصطفیٰ کے ساتھ
منزل پہ ہم نہ پہنچے تو پہنچے گا اور کون
ہم جادہ سفر میں ہیں کس پیشوا کے ساتھ
یہ ساری کائنات ہےلولاک آشنا
منسوب ہر چراغ ہے نور الہدی کے ساتھ
رشتہ ہر ایک صبح کا شمس الضحی سے ہے
ہر شب کو ربط خاص ہے بدرالدجی کے ساتھ
ممکن نہیں کہ بابِ کرم اس پہ وا نہ ہو
شامل ہو اگر حسن عقیدت دعا کے ساتھ
ہم جانتے ہیں تقاضائے بندگی
صل علی کا ورد بھی ذکرِ خدا کے بعد
اقبال نعت گوئی بھی ہے اک شرف مگر
لازم ہے اتباع بھی مدح وثنا کے بعد
 
Top