ہوسٹنگ اور ڈومین بارے آ پ کا مشورہ درکار ہے

ہمسفر

محفلین
شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوست
میں نےان کے سٹاف سے بات کی تو انہوں نے مزید کہا ہے کہ

450 ڈومین کی فیس
اور 700 روپے ایک سال کے اس پیکج کےلئے
کل ملا کر 1150بنتے ہیں لیکن 1050 تک ڈسکائونٹ ملے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ بتائیں کیا خیال ہے ؟
 

دوست

محفلین
یار اس کی سروس کا بھی پتا کرلو۔ دیسی لوگوں کی سروس کا بھی اللہ ہی حافظ ہوتا ہے۔ ان کے کسی کسٹمر کا رابطہ لو اور اس سے پوچھو کیسی سروس دیتے ہیں۔ ان کا سررر اپ ٹائم کیا ہے۔ سپورٹ کیسے فراہم کرتے ہیں ای میل سے ، چیٹ سے، فون پر یا فورمز پر۔ کیا ڈیٹا کا بیک اپ لیتے ہیں؟ کتنی دیر بعد ڈیٹا کا بیک اپ لیتے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔ صرف سستے پر ہی نہ جاؤ۔
 

فرضی

محفلین
دوست کی بات معقول ہے۔ لیکن جتنی قیمت یہ بتا رہے ہیں اس میں تو یہ ساری باتیں مشکل ہی ہیں۔ دیسی سرور کی سروس بھی دیسی سمجھ کر لینی چاہیے:)
 

ہمسفر

محفلین
شکریہ دوست تم واقعی ہی میرے دوست ہوآپ سے تو دوستی کرنی ہی پڑے گی
ہی ہی ہی

شکریہ بہت بہت
فرضی بھائی شکریہ

میں یہ معلومات حاصل کر کے بتاتا ہوں
 

دوست

محفلین
یہ میں نے کمپیوٹنگ کے ایک مضمون سے سیکھا ہے۔ کمپیوٹنگ فورمز پر چلے جاؤ تو وہاں‌ وہ دوست ہوگا لازمی جس نے یہ مضمون لکھا تھا وہ بہتر گائیڈ کرسکے گا۔ ویسے بھی امانت علی گوہر پاکستان میں‌ ان چیزوں کا نبض شناس ہے۔
 

دوست

محفلین
وہاں میں نے ہی رولا ڈالا تھا۔ اور امید ہے امانت علی گوہر اچھی طرح تسلی کرکے ہی جان چھوڑے سیں ان کی۔:grin:
 
Top