ہندوستان کی جانب سے

شعیب

محفلین
ہندوستان کی جانب سے ١٠٠ کروڑ کی امداد

ہندوستانی میڈیا کے مطابق پاکستان میں ہولناک زلزلے سے ہوئی تباہی پر ہندوستان نے مہلوکین کے لواحقین اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو ١٠٠ کروڑ روپئے امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

یہاں دبئی میں بھی؛ پچھلے دو دنوں سے دیکھ رہا ہوں ہر کوئی انسان بن گیا ہے اور زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے دل کھول کر عطیہ جات دے رہے ہیں جن میں ہندوستانی ہندو - مسلمان دونوں شامل ہیں - مجھے ہنسی آتی ہے کہ جب بھی کہیں قدرتی تباہی آئے تو لوگ انسان بن کر ایک ہوجاتے ہیں اور گذشتہ سونامی پر بھی پوری دنیا چند دنوں کیلئے انسان بن گئی تھی ۔ صرف قدرتی تباہی کے وقت سب کا ایک ہوجانا بھی عجیب ہے - اگر دعاؤں میں اثر ہے تو دعاء کریں کہ ایسی تباہیاں بار بار آئیں تاکہ سب ایک ہوکر رہیں اور پھر ہر جگہ انسانیت ہی انسانیت نظر آئے گی ۔

شعیب، دبئی سے ایک ہندوستانی



۔
 
جی

جی بلکل لگتا تو ایسے ہی ہے مجھے بھی گزشتہ دنوں میں کوئی 50 کے قریب فون اور ای میلز آچکی ہیں، حکومت نے پاکستان زلزلہ فنڈ قائم کردیا ہے کہ ڈاکخانہ یا کسی بھی بنک میں رقوم جمع کرواؤ۔ ہمسائے بھی فنڈ کی آفر کرتے ہیں۔ اور ہر جگہ پر افسوس کا اظہار تمہید کے طور پر ہورہا ہے، نہ کوئی عیسائی لگ رہا ہے اور نہ کوئی سکھ بلکہ سارے انسانوں کو مصیبت زدہ بھائیوں سے دلی ہمدردی ہے۔
 
Top