ہندوستانی اور پاکستانی سیریلس

کوئی پانچ سات سال قبل دوردرشن پر بھی کورین ڈراموں کو ہندی ڈبنگ کے ساتھ پیش کیا جاتا تھا۔ ہر اتوار صبح غالباً 10 بجے ایک سیریل غالباً 'گھر کا چراغ' نام سے دکھایا جاتا تھا۔ میں نے بھی کوئی چار پانچ قسط دیکھی تھی۔ کہانی کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی بہت ہی بہترین تھی۔ کہانی کسی مہاجر بستی کے اطراف گھومتی تھی جو چین سے ہجرت کرکے کوریا کے کسی ساحلی علاقے میں رہنے لگے تھے۔ ممکن ہے بعد میں اور بھی دوسرے کورین سیریلس دکھائے گئے ہوں۔

میرا خیال ہے کہ کہانی اور تخلیق کاری کی بنا پر کورین ڈراموں کا فی الوقت کوئی ثانی نہیں
 
عبدالحسیب

محفلین

کوئی ثانی نہیں یہ کہنا تو میرے لیے مشکل ہے ہاں اگر کورین اداکاری، ڈرامہ نگاری اور تخلیق کی تعریف نہ کی جائے تو یہ بھی زیادتی ہی ہوگی۔ میں نے کئی برطانوی منی سیریز دیکھی ہیں جیسے 'پِلرس آف دی ورلڈ'، 'دی ورلڈ وِدآؤٹ اینڈ' اور دستاویزی سیریز جیسے، 'پینڈوراز باکس'، 'سینچوریز آف دی سیلف' وغیرہ۔ میری رائے میں برطانوی منی سریز، ڈرامے وغیرہ بھی اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں۔
 
اوشو

لائبریرین
ہندوستانی اور پاکستانی ڈراموں میں بنیادی فرق صرف ایک ہے کہ انڈین ڈرامے آنکھیں بند کر کے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
 
کوئی ثانی نہیں یہ کہنا تو میرے لیے مشکل ہے ہاں اگر کورین اداکاری، ڈرامہ نگاری اور تخلیق کی تعریف نہ کی جائے تو یہ بھی زیادتی ہی ہوگی۔ میں نے کئی برطانوی منی سیریز دیکھی ہیں جیسے 'پِلرس آف دی ورلڈ'، 'دی ورلڈ وِدآؤٹ اینڈ' اور دستاویزی سیریز جیسے، 'پینڈوراز باکس'، 'سینچوریز آف دی سیلف' وغیرہ۔ میری رائے میں برطانوی منی سریز، ڈرامے وغیرہ بھی اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں۔

برطانوی ڈرامے بھی موضوع کےلحاظ سے اچھے ہیں۔مگر کورین ڈراموں کو جواب نہیں
اپ دیکھے بیوٹی فل ڈیز
پھر موازنہ کیجے گا
 
Beautifuldays721.jpg

بیوٹی فل ڈیز
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
گو کہ اب پاکستانی ڈراماز بھی پہلے جتنے اچھے نہیں رہے لیکن پھر بھی مجھے پاکستان ڈراماز ہی اچھے لگتے ہیں۔ ہندوستانی میں نے کبھی دیکھے ہی نہیں بس دوستوں سے سنا ہے کہ اچھے نہیں ہوتے۔۔
 
عبدالحسیب

محفلین
برطانوی ڈرامے بھی موضوع کےلحاظ سے اچھے ہیں۔مگر کورین ڈراموں کو جواب نہیں
اپ دیکھے بیوٹی فل ڈیز
پھر موازنہ کیجے گا
اب دیکھیے کتنا وقت لگتا ہے یہ ایک ڈرامہ دیکھنے میں۔ :)
'پلرس آف دی ورلڈ ' مکمل کرنے میں مجھے تین ماہ لگ گئے تھے۔ :) :)
 
پھر گولڈن ایپل سے شروع کریں

اگر اپ کو لنک مل گئے ہیں پوری سیریل کو تو لنک یہاں بھی ڈال دیں۔ ایک بار پھر دیکھنا ہے:)
 
عبدالحسیب

محفلین
پھر گولڈن ایپل سے شروع کریں

اگر اپ کو لنک مل گئے ہیں پوری سیریل کو تو لنک یہاں بھی ڈال دیں۔ ایک بار پھر دیکھنا ہے:)
سوچ رہا ہوں۔ 'جویل ان دی پیلیس' سے شروعات کروں کہ کچھ قسط پہلے دیکھ چکا ہوں تو غالباً وقت بھی زیادہ نہیں لگے گا۔
جائز:)ربط مل جائے تو شریکِ محفل کرتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

اس قسم کی سیریل کے لیے میں نے نک نیم رکھا ہوا ہے-

اچھی لگ رہی ہے
 
یہ بادشاہوں کا ڈرامہ۔ اس قسم کے ڈرامے بہت مقبول ہیں کوریا میں

جوئیلزان دی پیلس کی کچھ قسطیں دیکھیں ہیں چلتے پھرتے۔ پر بہت لمبا ڈرامہ ہے۔ اس کی ہیروئن تو بہت ہی خوبصورت تھی۔ پر اس کا دور اب ختم ہوگیا ہے۔ ایک زمانے میں ہر اشتہار میں اتی تھی
 
جی ۔ میں نے بھی کچھ اقساط دیکھے ہیں کوئی پانچ سات سال قبل۔ کافی مشہور سیریل ہے۔ دیکھتے ہیں کچھ وقت میسر آجائے تو :) :)
 
Top