ہندوستانی اور پاکستانی سیریلس

ہندوستانی اور پاکستانی سیریلس میں کیا فرق یا کیا یکسانیت ہے ۔ میں نے کئی پاکستانی سیریلس دیکھےمجھے بہت حد تک ہندوستانی مسلم تہذیب کی عکاسی بھی نظر آئی اس میں ۔ میں نے آج تک کوئی بھی ہندوستانی سیریل نہیں دیکھی ۔ ہاں ایک دو سیر یل میں تھوڑا بہت کام کیا لیکن دیکھا ایک بھی نہیں ۔آپ لوگوں نے کون کون سے سیریلس دیکھے ہیں اور دونوں جگہوں کے سیریلس میں کیا فرق نظر آیا ؟میں نے پاکستانی سیریلس میں "میرے قاتل میرے دلدار" "ہم سفر""قیدتنہائی"ایک تمنا ہلکی سی "کنکر""زندگی کلزار ہے"داستان "دیکھی ہے ۔ ان میں سے ہم سفر تو میرے کلاس میں ہی دکھایا گیا تھا ۔گفتگو اگر مثالوں کے ساتھ کی جائے تو زیادہ بہتر ہے ۔یا کسی سیریل میں کچھ خاص نکات کی نشاندہی کے ساتھ ۔
ہندوستانی ڈراموں میں مذہب پر بہت زور ہوتا ہے۔۔۔ پتا نہیں کتنے بھجن مجھے یاد ہوگئے ہیں۔۔ ہندوستان نے اپنا مذہب پاکستان کے گھر گھر پہنچا دیا۔ اب تو اکثر منہ سے سلام کے بجائے۔ جے شری کرشنا ہی نکل جاتا ہے۔۔۔
دوسرا ہندوستانی ڈراموں میں خواتین کی سیاستیں دکھاتے ہیں۔۔۔
بلاشبہ پاکستان کے ڈراموں کا معیار اب نہیں رہا لیکن آج بھی اگر ہندوستان کے ڈرامے 20 ہیں تو پاکستان کے ڈرامے 80 ہیں۔۔۔( کوئی سے بھی ڈرامے ہوں صرف ٹی وی کے نہیں۔۔۔:grin:)
اب کل کے میچ کا ڈرامہ ہی لے لیں۔۔۔ :laugh:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر سین کے اعتبار سے بات کی جائے تو ہندستانی ڈراموں میں کسی بھی سین میں بےجا افراد کی تعداد بےانتہاہوتی ہے۔۔۔ یعنی ہر وقت کوئی کمرہ یا ہال ہوگا۔۔۔ جس میں کوئی پچاس ساٹھ افراد کھڑے رہیں گے۔۔۔ اور کوئی ایک آدھا بڈھا یا بڈھی بیٹھے ہوں گے بس۔۔۔۔ پھر یکدم کوئی لڑکی یا لڑکا کمرے میں آکر کہے گا۔۔۔
"وہ آگیا ہے"
اب سب کے چہروں کا رنگ اڑ گیا۔۔۔
باری باری ہر کے چہرے پر کیمرہ۔۔۔
اتنی طوالت کے بندہ اکتا جائے۔۔۔
اور پھر پتا چلتا ہے کہ وہ برتن لینے آیا تھا۔۔۔ کہ دودھ والا باہر کھڑ ا ہے۔۔۔
دوسرا سین کی خاندان کے ساتھ کوئی مطابقت نہیں ہوتی۔۔۔ یعنی گھر میں کوئی 40 افراد ہیں۔۔۔ اور ایک ڈبا لے کر کوئی پاؤ بھر دودھ لا رہا ہوگا۔۔۔۔ جبکہ دکھایا یہ جاتا ہے کہ جوائنٹ فیملی سسٹم ہے۔۔۔
مزید بوریت۔۔۔ یعنی ایک ہی بات کو بار بار کیے جانا۔۔۔۔ ایسا کیوں کا اس نے۔۔۔ وہ ایسا کیوں کرے گا/گی ۔۔۔ ایسا کیسے۔۔۔ کیوں ایسا۔۔۔ الغرض ہرطرح سے بیکار اور بکواس۔۔۔۔

بئی یہ کوئی میرا تعصب نہیں ہے۔۔۔۔ میں محض محسوس کیا وہی لکھ رہا ہوں۔۔۔

اب آجائیں پاکستانی ڈراموں کی طرف۔۔۔۔۔

ایک عشرہ قبل تک پاکستانی ڈرامے کمال تھے۔ سٹوری ڈائیلاگ، سین پکچرائزیشن۔۔۔ کسی بھی سین میں بھرتی کے آدمی نہیں ہوتے تھے۔۔۔ جتنے لوگوں کی سیٹ پر ضرورت ہوتی تھی وہی نظر آتے تھے۔
چند مشہور ڈرامے جیسے
گھر گلیاں اور راستے (گلی محلوں سے شروع ہو کر جیلوں تک جانے کی داستاں)
پنجرہ (یونیورسٹی و کالج میں گھاگ سیاستدانوں کے کارندوں کے ہاتھوں استعمال ہوتے نوجوان)
پراندہ (غیرت کے نام پر قتل ہونے کے بعد امیر و غریب کے ساتھ قانون کے برتاؤ پر)
زندگی، دھوپ چھاؤں اور ایسے ہی کئی اور ڈرامے
مگر اب۔۔۔
میں نے جتنے بھی ڈرامے (چند منٹس کے) دیکھے ہیں۔۔۔ سب کے سب گھر کی سیاست (یعنی عورتوں کی سیاست) پر مشتمل ہیں۔۔۔ جن میں سے اکثریت میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ عورت شادی سے پہلے یا بعدمیں بدکردار تھی یا ہے۔ یا مرد پہلے یا بعد میں بدکردار تھا یا ہے۔۔۔۔اور سب کے سب اسی دائرے میں۔۔۔ جس میں سے کسی ایک میں تو رشتوں کے تقدس کو بھی پامال کیا گیا۔۔۔۔ کہ بھتیجے کو پسند تھی اور پھر اس نے اس کے چچا سے شادی کر لی۔۔۔ ساس نند بہو الغرض انتہائی واہیات اور بکواس ڈرامے۔۔۔۔۔

لیکن پاکستانی ڈراموں میں ابھی تک میں نے بیکار کے سین نہیں دیکھے کہ کمرے میں ہر وقت تیس چالیس افراد جمع ہیں۔۔۔ اور ان کے لیے ایک چھوٹی سی کڑاہی میں کھانا بن رہا ہے۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔

ابھی تک لیے اتنا ہی۔۔۔ برداشت کر پائے تو مزید بھی۔۔۔ :p
 
Top