ہم گلگت بلتستان کے ہیں

اس کے ساتھ ہی اس لڑی میں تصویری سلسلے کا باقاعدہ اختتام ہوا چاہتا ہے۔آپ کے کوئی سوال ہوں تو ایک ایک کر کے پوچھیں!
 
اپر کچورا ایک خوبصورت جھیل ہے، جبکہ لوئر کچورا (یعنی شنگریلا) نسبتاً پھسڈی جھیل ہے۔
وہ تو بس ریزورٹ کی وجہ سے مشہور لگتی ہے کہ سہولیات ہیں۔۔۔۔جب کہ اپر کچورا تک پہنچنے والی ہائیک کے لیے فٹنس وغیرہ چاہیے۔ بزرگوں کو مشکل ہوتی ہے۔
 
سوال نمبر ایک (جو کہ لازمی ہوتا ہے): سب سے خوبصورت جگہ کونسی لگی؟
یہ لازمی سوال تو بہت ہی مشکل ہے۔ کبھی ایسا سوچا ہی نہیں کیونکہ پوزیٹو نیگٹو ساتھ ساتھ۔۔۔۔اور نیچر آلویز دل کڈھ کے لے جانے والی ہوتی ہے!

لیکن پھر بھی اگر کہوں تو دیوسائی!
 

یاز

محفلین
نہیں تو۔ جیپ ٹریک کوئی ہے؟ہم تو جہاں تک گاڑی جا سکتی تھی وہاں تک گاڑی سے لیکن آگے بھی شاید آدھے گھنٹے سے زیادہ کی چڑھائی تھی۔ اب وقت تو نہیں یاد لیکن آخر میں بس ہو ہی جاتی ہے سب کی۔
ہم تو 24 سال قبل بھی جیپ پہ گئے تھے۔ اب تو ٹریک مزید بہتر ہو چکا ہونا چاہیے ۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top