ہم کون ہیں
ہم قادری ہیں
چشتی ہیں
نقشبندی ہیں
سہروردی ہیں
مالکی ہیں
حنفی ہیں
شافعی ہیں
حنبلی ہیں
اہل قرآن ہیں
اہل حدیث ہیں
اہل سنت والجماعت ہیں
دیوبندی ہیں
بریلوی ہیں
شرقی ہیں
غربی ہیں
سب کے سب مسلمان ہیں
ایک اللہ تبارک و تعالی عزوجل کے بندے
ایک رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے امتی
ایک قرآن کریم کو ماننے والے
آخری نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری اور سب سے چنی ہوئی امت کے فرد ہیں
ان کے ہو کر ، اور ان کو پا کر سب کچھ ہیں۔۔۔۔
ورنہ کچھ بھی نہیں!
یا اللہ یا رحمن یا رحیم یا حی یا قیوم یا ذالجلال و الاکرام
اپنے لطف و کرم سے
اپنے حبیب اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے دلوں میں ایک دوسرے کی محبت بھر دے! آمین
جو دل ایک دوسرے سے متنفر و بیزار ہو کر منہ موڑ بیٹھے ہیں ان کےدلوں میں ایک بار پھر سے محبت بھر دے ۔۔۔ اور تو بھر دے! یا حی یا قیوم ۔ آمین
ساری خدائی کے دل تیرے قبضے میں ہیں
تو جیسے چاہتا ہے دلوں کو پھیرتا رہتا ہے
تو ہمارے حال پر رحم فرما اور ہمارے دلوں کو پھیر کو اپنے دین اسلام کی طرف لا
یا مقلب القلوب ثبت قلوبنا علی دینک۔ آمین
یا اللہ ہمیں ہماری کھوئی ہوئی پونجی پھر سے عنایت فرما
اور وہ محبت ہے
یا حی یا قیوم برحمتک استغیث۔ آمین
محبت دلوں کو سینوں میں زندہ و بیدار رکھتی ہے اور
محبت ہی ضمیروں کو روشن اور قوموں کو بلند کرتی ہے۔ یا حی یا قیوم
برحمتک استغیث اصلح لی شانی کلہ و تکلنی الی نفسی طرفۃ عین
اور ہم کچھ بھی نہیں مگر
ہر مسلمان کی تعظیم و تکریم کرنے والے
اسے اپنے سے بہتر اور افضل سمجھنے والے
اسے دل و جان سے عزیز رکھنے والے
بے لوث ، محض اللہ کےلئے محبت کرنے والے
ترقیات کی دعائیں کرنے والے
ہر کسی کے خادم ، خیر خواہ ، دعا گو
ہر ایک سے دوسرے کو ملانے والے
نفاق کو مٹانے اور محبت کو پھیلانے والے
اور حضور اقدس و اکمل جناب رسول اکرم و اجمل صلی اللہ علیہ وسلم کی امت مرحومہ کے کمترین خادم گنہگار و خطا کار لیکن اللہ تبارک و تعالی کی رحمت اور اللہ کے حبیب اقدس صلی اللہ علیہ و سلم کی شفاعت کے امیدوار
ما شا ء اللہ لاقوۃ الا باللہ
یا حی یا قیوم
--- کتاب مکشوفاتِ منازلِ احسان از ابو انیس محمد برکت علی لدھیانوی سے لیا گیا متن ---