ہم کسی سے کم نہیں ( 3۔۔۔ 30 اپریل)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
دیکھئے اور داد دینے کے ساتھ ساتھ دعاؤں میں بھی یاد رکھئیے۔
ڈیزائین، کٹائی، اور ٹھکائی سب اپنے ہاتھوں سے کیا ہم نے۔ اپنے سبز طوطوں کے لئے۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مذاق کیا ہے۔۔۔
اب تک سب بہترین کام کیا ہے!!!
اف۔۔۔ شکر ہے آپ سے یہ سننے کو ملا۔ ہماری تو سانس ہی رُکنے والی تھی۔
صرف کنڈی اور قبضے خریدے۔۔ باقی سب لکڑیاں جو باہر پھینکنے یا جلانے کے لئے جمع کی ہوئی تھیں ، ان کو استعمال کیا۔ اسی لئے ایک جیسا نہیں ہے۔
 
سید عمران

محفلین
اف۔۔۔ شکر ہے آپ سے یہ سننے کو ملا۔ ہماری تو سانس ہی رُکنے والی تھی۔
زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔۔۔
دونوں جملوں کا آپس میں ربط دیکھ لیں!!!
مذاق کیا ہے۔۔۔
اب تک سب بہترین کام کیا ہے!!!
 
اے خان

محفلین
زبردست سب سے اچھی بات پیچھے کی طرف جو جگہ بنائی ہے دیکھنے کے لیے، بہترین آئیڈیا ہے میرا بھی عید کے بعد بنانے کا اردہ ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زبردست سب سے اچھی بات پیچھے کی طرف جو جگہ بنائی ہے دیکھنے کے لیے، بہترین آئیڈیا ہے میرا بھی عید کے بعد بنانے کا اردہ ہے
ہاں نا۔۔۔ اب بار بار ان معصوموں کو تو ڈسٹرب نہیں کرنا ہوتا نا۔
ایک مزے کی بات۔۔
تینوں جوڑوں نے اپنا اپنا بکس لیا ہوا ہے۔ اور بیچ ولی ایک دیوار میں لکڑی کو کاٹ کاٹ کر راستہ بنا لیا ہے۔ بہت چالاکی دکھائی ہے۔
 
ہوتے تو یہ بہت چالاک ہیں جب یہ زیادہ ہوجائیں تو دودرا پنجرہ بنانا ہے پھر؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہوتے تو یہ بہت چالاک ہیں جب یہ زیادہ ہوجائیں تو دودرا پنجرہ بنانا ہے پھر؟
نہیں پھر پنجرہ نہیں بنانا بس کمرے میں ان کے لئے ادھر اُدھر بکس لگا دینے ہیں۔ تقریباً ساڑھے تین میٹر چوڑا اور ساڑھے چار میٹر لمبا کمرہ بنوایا ہے ان کے لئے۔ اس میں مختلف جگہ بکس۔۔ اس طرح صرف فلور استعمال نہیں ہو گا نا۔ کیونکہ 6 یہ سبز والے ہیں اور 17 آسٹریلین۔ آبادی بڑھے گی تو اس طرح اچھے سے سیٹنگ ہو جائے گی۔ دوسرے اب راجو اور انار کلی بھی ان کو کچھ نہیں کہتے۔ اچھے سے ساتھ رہتے ہیں ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
واہ واہ بہت خوب، بہترین کوشش ہے، اچھا میری طرف سے آرڈر لکھیے ایسے ہی چار عدد بنا کر ہماری طرف فوری طور پر ارسال کیجیے
ایسے کاموں کے بعد بیچاری چوٹوں کا کیا قصور ہے
 
چوٹیں تو بعد میں آئی ہیں۔۔۔ وہ بھی بلا وجہ۔
آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔
انگریزی والا نا!!!
 
اے خان

محفلین
نہیں پھر پنجرہ نہیں بنانا بس کمرے میں ان کے لئے ادھر اُدھر بکس لگا دینے ہیں۔ تقریباً ساڑھے تین میٹر چوڑا اور ساڑھے چار میٹر لمبا کمرہ بنوایا ہے ان کے لئے۔ اس میں مختلف جگہ بکس۔۔ اس طرح صرف فلور استعمال نہیں ہو گا نا۔ کیونکہ 6 یہ سبز والے ہیں اور 17 آسٹریلین۔ آبادی بڑھے گی تو اس طرح اچھے سے سیٹنگ ہو جائے گی۔ دوسرے اب راجو اور انار کلی بھی ان کو کچھ نہیں کہتے۔ اچھے سے ساتھ رہتے ہیں ۔
آسٹریلین کی آبادی بہت جلد بڑھتی ہے
آپ کے مشاغل بہت اچھے ہیں
 
Top