ہم نے کہہ تو دیا ہمیں کیا چاہیے ۔۔۔ ہمیں منزل نہیں رہنما چاہیے

مخلص انسان

محفلین
بہتر پاکستان کے لئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا 12 نکاتی وژن
(1) پاکستان کی فوج کو ایک نیشنل آرمی بنانے کے لئے پاکستان میں رہنے والی تمام لسانی اکائیوں کو فوج میں برابر کی نمائندگی دی جائے ۔
(2) پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ ، سردارانہ ، قبائلی ، وڈیرانہ نظام کا مکمل طور پرخاتمہ ہو ۔
(3) زمین کی ملکیت کی حد مقررکی جائے جوزیادہ سے زیادہ 200 ایکڑ ہوسکتی ہے۔ زمینداروں سے ناقابل کاشت زمین لیکر کاشت کاروں کودے دی جائے۔
(4) پورے ملک سے دہرے نظام تعلیم کا خاتمہ ہو اور یکساں تعلیمی نظام رائج کیا جائے ۔

(5) پورے ملک میں مقامی حکومتیں قائم کی جائیں اورانہیں مکمل طورپر بااختیار بنایا جائے
(6) مذہبی تعلیم کی اجازت ہونی چاہیے لیکن دوسرے مذاہب ، فرقوں اورمسالک کے خلاف نفرت پر مبنی تعلیم ، درس اور تقاریر پر پابندی ۔
(7) کرپشن کے لئے زیرو ٹولیرنس ہو ۔
( 8 ) ہرقومی ادارہ اپنی متعین کردہ آئینی حدود میں رہ کرکام کرے اوردیگر اداروں کے امورمیں مداخلت نہ کرے۔
(9) ملک میں حقیقی جمہوریت کاقیام عمل میں لایا جائے ، مسلح افواج اوراس کی ایجنسیاں سول حکومت کے ماتحت ہوں۔
(10) امورخارجہ سمیت دیگر اہم معاملات فوج نہیں بلکہ منتخب سول حکومت چلائے۔
(11) ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظرگڈگورننس کے لئے ملک میں مزید صوبوں اورانتظامی یونٹس کاقیام عمل میں لایا جائے ۔ اسی طرح سندھ میں شہری علاقوں پر مشتمل صوبہ قائم کیاجائے ۔
(12) عوام کے لئے صحت اورتعلیم کی مفت سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
 
Top