ہم مسلمان کیسے ہو سکتے ہیں؟

ساجدتاج

محفلین
ہم مسلمان کیسے ہو سکتے ہیں؟


السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:۔


کیا کوئی انسان سائنس پڑھے بغیر سائنسدان بن سکتا ہے؟

کیا کوئی انسان وکالت پڑھے بغیر وکیل بن سکتا ہے؟

کیا کوئی انسان میڈیکل پڑھے بِنا ڈاکڑ بن سکتا ہے؟

کیا کوئی انسان پڑھائی کیے بغیر ٹیچر بن سکتا ہے؟

کیا لوہار لوہا کوٹے بغیر لوہار بن سکتا ہے؟

کیا کوئی موچی جوتے سیئے بغیر موچی بن سکتا ہے؟


نہیں‌ ایسا کبھی نہیں‌ ہو سکتا ہے کہ انسان کچھ نہ کیئے بغیر کچھ بن جائے۔


تو کیا ہم قُرآن اور نماز پڑھے بغیر مسلمان بن سکتے ہیں ؟



بات ہے نا سوچنے والی ؟ کیوں‌نا ہم اپنی زندگی میں‌اس نماز کو اپنی عادت بنا لیں‌، عادت وہ نہیں‌جو عارضی ہو یا مطلب کے لیے ہو۔ وہ عادت جو ہمیں‌ اللہ کے خوف سے پڑے۔ دُنیا کے سارے کام کرنے کے لیے ہمارے پاس وقت ہی وقت ہے مگر اپنے اللہ کے لیے ہمارے پاس کوئی وقت نہیں، تین گھنٹے کی فلم دیکھ سکتے ہیں مگر نماز کے لیے فُرصت نہیں کیوں؟ کلاس میں‌ ٹاپ کرنے کے لیے اپنی کتابوں‌کا خوب رٹا لگاتے ہیں‌اور پوری کتاب پڑھ/ یاد کر ڈالتے ہیں‌ لیکن اپنی آخرت کو سنوارنے کے لیے قُرآن پاک کی تلاوت نہیں‌کر سکتے ہیں‌ کیوں؟ ابھی تو نماز کا نام سُن کر ہم بات کو پلٹ‌ڈالتے ہیں‌ کل روزِ حشر والے دن جب ہم رو رو کر بھی اللہ سے معافی مانگیں‌گے نا تب وہ پروردگار ہماری بات نہیں‌مانے گا اور ہمیں‌پھینک دیا جائے گا جہنم میں‌۔ ماچس جلاتے وقت اگر ہاتھ میں‌ ذرا سی چنگاری پڑے تو ہم درد سے چِلا اُٹھتے ہیں‌ لیکن ہاویہ کی کی تپش جب ہم پڑے گی اور بار بار مر جانے کے بعد ہمیں‌ زندہ کیا جائے گا اور آگ میں‌پھینکا جائے گا تب کیا کریں‌ گے؟ کبھی سوچا ہے ہم نے؟

تحریر : ساجد تاج​
 
کیوں‌نا ہم اپنی زندگی میں‌اس نماز کو اپنی عادت بنا لیں‌،دُنیا کے سارے کام کرنے کے لیے ہمارے پاس وقت ہی وقت ہے مگر اپنے اللہ کے لیے ہمارے پاس کوئی وقت نہیں، تین گھنٹے کی فلم دیکھ سکتے ہیں مگر نماز کے لیے فُرصت نہیں کیوں؟ابھی تو نماز کا نام سُن کر ہم بات کو پلٹ‌ڈالتے ہیں‌ کل روزِ حشر والے دن جب ہمیں‌پھینک دیا جائے گا جہنم میں‌۔ ماچس جلاتے وقت اگر ہاتھ میں‌ ذرا سی چنگاری پڑے تو ہم درد سے چِلا اُٹھتے ہیں‌ لیکن اگر خدانخواستہ ہاویہ کی کی تپش جب ہم پر پڑے گی اور بار بار مر جانے کے بعد ہمیں‌ زندہ کیا جائے گا اور آگ میں‌پھینکا جائے گا تب کیا کرسکیں‌ گے؟ کبھی سوچا ہے ہم نے؟ ابھی تو وقت ہماری دسترس میں ہے۔
اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے
مر کے بھی نہ چین پایا تو کدھر جائیں گے۔
تحریر : ساجد تاج​
تصریف: عبدالرزاق قادری
 
کیونکہ مرنے کے بعد کی زندگی کا عقیدہ (قبر ، برزخ، قیامت ، حشر،ابدی حیات) ہمارے (مسلمانوں) کے ایمان کا جزو لا ینفک اور بنیادی عقائد میں سے ہے۔ آپ کا شکریہ ساجد تاج بھائی۔ آپ نے بھولا ہوا سبق یاد کرایا۔
 

ساجدتاج

محفلین
کیونکہ مرنے کے بعد کی زندگی کا عقیدہ (قبر ، برزخ، قیامت ، حشر،ابدی حیات) ہمارے (مسلمانوں) کے ایمان کا جزو لا ینفک اور بنیادی عقائد میں سے ہے۔ آپ کا شکریہ ساجد تاج بھائی۔ آپ نے بھولا ہوا سبق یاد کرایا۔

پسند کرنے کاشکریہ۔
کچھ ایسے ہی سبق ہیں جنہیں ہم بھول گئے ہیں یا بھول جانا چاہتےہیں ان شاءاللہ آپ کے سامنے اور بہت سے کڑوے سچ سامنے لے کر آئوں گا
 

یوسف-2

محفلین
جزاک اللہ ساجد بھائی
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ آپ ایسی باتیں ہمیں یاد کراتے رہتے ہیں، جو ہمیں بھولنی ہی نہیں چاہئے۔ اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق دے آمین
 
جو قربانی کی اوجھڑی، کھال ، خون درست طریقے سے ٹھکانے نہیں لگاتا ، اور گلی محلوں میں غلاظت پھیلاتا ہے ، اس کی قربانی قبول نہیں ہوتی :)
جو صرف کھالیں جمع کرتا ہے ، اوجھڑی ساتھ اٹھا کر نہیں لے جاتا ، وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنا رہا ہے ، ایسی جماعت کو کو کھال خیرات کرنا گناہ کبیرہ ہے، جس کا اثر سات نسلوں تک پڑتاہے :)
اللہ تعالی قربانی کے حساب سے پہلے ، اوجھڑی سڑکوں اور محلوں میں پھینکنے والے کا حساب کرے گا ، کہ ایسا کرنے والے نے پڑوسیوں کا دل دکھایا۔
 
Top