ہم ایک عظیم قوم ہیں۔

قمراحمد

محفلین
ہم ایک عظیم قوم ہیں۔

مصنف:- قمراحمد



ابھی صرف سفر کا آغاز ہوا ہے۔ منزل تو ابھی بہت دورہے۔ آج کے دن ایک ضروری بات سب کو یاد رکھنی ہوگی کے پاکستان کو موجودہ حالات میں بحرانوں سے کوئی ایک چیف جسٹس ، صدر ،وزیراعظم ، سیاستدان یا آرمی چیف تنہا نہیں نکال سکتا۔ جب تک پاکستان کی عوام میں صوبائی سوچ کی جگہہ قومی اتحاد اور یکجہتی نہیں ہوگی یہ کھیل تماشے چلتے رہیں گے۔

یہاں اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ افراد کو نہیں۔ افراد تو آتے جاتے رہتے ہیں۔ مگر ادارے مضبوط کرنے سے انشاءاللہ ہمارا پاکستان مضبوط ہو گا۔اداروں پر جب تک حکومتی، فوجی اور سیاسی دباو رہے گا تب تک بحران آتے رہیں گے۔ پاکستان میں آزاد عدلیہ ، پارلیمنٹ ،الیکشن کمیشن اور میڈیا کی بے حد ضرورت ہے۔

سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا ہو گا۔ یہ بہت اچھا موقع ہے کے سب مل کر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ جو گزر گیا اُس سے سبق حاصل کرتے ہوئے مزید غلطیاں نا دہرائی جائیں۔ اللہ تعالی قوموں کو بار بار موقعے نہیں دیتا۔ دنیا ہم پر دہشت گردی ،انتہا پسندی اور پتا نہیں کون کون سے الزام لگا رہی ہے۔ سو اب پاکستانی قوم کو مل کر دنیا پر ثابت کرنا ہوگا کے ہم ایک عظیم قوم ہیں۔۔۔
 
Top