ہم ، پنجابی نہیں ہیں، ہم سرائیکی ہیں

وسیب کا کیا مطلب؟؟؟
وسیب سے مراد وہ سرائیکی علاقے تصور کیے جاتے ہیں جہاں زیادہ تر سرائیکی زبان بولی جاتی ہے یا کبھی یا ماضی میں سرائیکی یا ملتانی کثرت سے بولی جاتی تھی۔ اس سے یہ معنی بھی لیے جاتے ہیں جن کا سرائیکی قوم پرست23 اضلاع پر مشتمل پاکستان کا نیا مجوزہ صوبہ بنانا چاہتے ہیں جسے سرائیکستان بھی کہا جاتا ہے۔ تاہم انہیں کئی حلقوں سے مخالفت کا بھی سامنا ہے۔
 
سید عمران

محفلین

یعنی سرائیکی بیلٹ کو وسیب کہا جاتا ہے؟؟؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
زبان، نہ کہ مذہب یا ملک، ایک قوم کو ایک قوم بناتی ہے۔
یہ نظریہ در اصل ایک نقطہ نظر ہے ۔ قوم محض انسانی گروہ ہے جو کسی کے نزدیک نسل ،علاقے، زبان یا مذہب کی بنیاد پر قائم ہو ۔
ڈاکٹر اقبال کہتے ہیں قوم مذہب سے ہے ۔ (مذہب جو نہیں تم بھی نہیں) یہ بھی ایک نقطہءنظر ہے ۔ اصطلاحی نزاع ہو سکتا ہے کوئی حتمی کلیہ نہیں ۔
 
جاسم محمد

محفلین
ڈاکٹر اقبال کہتے ہیں قوم مذہب سے ہے ۔ (مذہب جو نہیں تم بھی نہیں) یہ بھی ایک نقطہءنظر ہے ۔ اصطلاحی نزاع ہو سکتا ہے کوئی حتمی کلیہ نہیں ۔
غلط بات ہے۔ دنیا میں آج بہت سی طاقتور اور خوشحال قومیں ہیں جن کی اکثریت لادین ہے۔
میرے خیال میں دور حاضر میں کسی ملک کی شہریت ہی اصل قومیت تصور کی جانی چاہئے۔ تاکہ سارا تنازعہ ہی ختم ہوجائے۔
 
یہ غلط بات کیسے ہوگئی بھئی ۔ البتہ
آپ کا نقطہء نظر اپنی جگہ۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ غلط بات کیسے ہوگئی بھئی
کیونکہ قوم اور مذہب کے جوڑ میں کوئی دم خم نہیں ہے۔
جہاں تک میرا مطالعہ ہے۔ تمام موجودہ قومیں ایک خاص تاریخ سے گزر کر وجود میں آئی ہیں۔
زیادہ دور نہ جائیں۔ عرب دنیا کو ہی لے لیں۔ زبان ایک، رہن سہن ایک، کلچر ایک، مذہب بھی ایک۔ پھر بھی 22 الگ الگ عرب مملکتیں۔
دوسری طرف یہودی دنیا کاجائزہ لیں۔ مختلف زبانوں، کلچرز میں بٹے ہوئے۔ تھوڑے سے مذہبی ، اکثریت لادین۔ پھر بھی کتنے فخر سے خود کو ایک قوم اور ایک مملکت کا باسی مانتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہودی دنیا سے کیا مراد ہے ۔یہودی قوم یا اسرائیل یا کچھ اور؟
یہودی لادین کیسے ہو سکتے ہیں بھئی ؟
 
جاسم محمد

محفلین
یہودی دنیا سے کیا مراد ہے ۔یہودی قوم یا اسرائیل یا کچھ اور؟
یہودی لادین کیسے ہو سکتے ہیں بھئی ؟
یہود دنیا میں کہاں کہاں آباد ہیں؟
JewishWorldPop-16-1400x955.jpg

یہود کی اکثریت صرف ایک ملک اسرائیل میں آباد ہے اور وہاں بھی سیکولر طبقہ اکثریت میں ہے۔
PF_2016.03.08_israel-01-01.png

اسرائیلی یہودی طبقات میں لاکھ اختلاف لیکن ایک چیز پر سب متحد ہیں کہ یہودی ایک قوم ہیں۔
PF_2016.03.08_israel-01-05.png
 
Top