ہمیں کاش تم سے محبت نہ ہوتی

فاتح

لائبریرین
ہمیں کاش تم سے محبت نہ ہوتی
کہانی ہماری حقیقت نہ ہوتی

نہ دل تم کو دیتے نہ مجبور ہوتے
نہ دنیا نہ دنیا کے دستور ہوتے
قیامت سے پہلے قیامت نہ ہوتی
ہمیں کاش تم سے محبت نہ ہوتی

ہمی بڑھ گئے عشق میں حد سے آگے
زمانے نے ٹھوکر لگائی تو جاگے
اگر مر بھی جاتے تو حیرت نہ ہوتی
ہمیں کاش تم سے محبت نہ ہوتی


تمھی پھونک دیتے نشیمن ہمارا
محبت پہ احسان ہوتا تمھارا
زمانے سے کوئی شکایت نہ ہوتی
ہمیں کاش تم سے محبت نہ ہوتی

شاعر: شکیل بدایونی
موسیقار: نوشاد علی
فلم مغلِ اعظم (1960)
اداکارہ: مدھو بالا
اداکار: دلیپ کمار
 
Top