ہمارے جگر گوشوں کی سالگرہ

عرفان سعید

محفلین
سارہ کی پہلی سالگرہ کو جس طرح منایا گیا اس سے سالگرہ کی تقریب کی تیاریوں میں انقلاب برپا ہو چکا تھا۔ چھ ماہ بعد حسن کی پانچویں سالگرہ تھی تو تمام آرائشی مواد خود بنانے کا فیصلہ کیا۔ سالگرہ کا تھیم پہلے سے سوچ کر خوراک اور سجاوٹ کو تھیم کے رنگوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کئی آئیڈیا زیرِ بحث لائے گئے۔ حسن کی اس سالگرہ کا تھیم تھا سن شائن

دعوت نامے خود ڈیزائن کیے

[url=https://flic.kr/p/2ahF533]
[/url]
 
سین خے

محفلین

بے انتہا خوبصورتتتتتتتت! بیٹی کی سالگرہ کے لحاظ سے گلابی تھیم بہت ہی جچ رہی ہے۔ (y)(y)(y) سجاوٹ کے لئے جس طرح ہر چیز کا انتخاب کیا گیا ہے بے انتہا قابلِ داد ہے۔ کوئی بھی چیز بے ربط نہیں لگ رہی ہے۔ گلابی رنگ کا ہر شیڈ بہت ہی خوبصورتی سے ایک دوسرے سے میچ کر رہا ہے۔
 
سین خے

محفلین
گھر میں بنائی گئی میرین کوکیز

بھابھی کے piping skills بہت ہی شاندار ہیں۔ بے انتہا ہاتھ میں صفائی ہے اور مہارت صاف ظاہر ہے۔ بھابھی کے لئے بے انتہا داد! (y)(y)(y)

اللہ معاف کرے ہمارے یہاں تو ٹی وی شوز میں جیسے ہی پائپ کرنے کا کوئی موقع آتا ہے تو زیادہ تر آنٹیز بریک لے لیتی ہیں۔ اور ہم بیٹھے رہ جاتے ہیں دل جلانے کے لئے :cautious:
 
عرفان سعید

محفلین
بے انتہا خوبصورتتتتتتتت! بیٹی کی سالگرہ کے لحاظ سے گلابی تھیم بہت ہی جچ رہی ہے۔ (y)(y)(y) سجاوٹ کے لئے جس طرح ہر چیز کا انتخاب کیا گیا ہے بے انتہا قابلِ داد ہے۔ کوئی بھی چیز بے ربط نہیں لگ رہی ہے۔ گلابی رنگ کا ہر شیڈ بہت ہی خوبصورتی سے ایک دوسرے سے میچ کر رہا ہے۔
مفصل تبصروں پر آپ کا بے حد شکریہ سین خے صاحبہ
بیٹی کی پہلی سالگرہ تھی تو سارا سال گھر میں یہی باتیں چلتی رہیں۔
خود ستائی نہیں کر رہا لیکن جب مہمان آئے تو دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں۔ یہاں یہ بتاتا چلوں کہ اس طرح کی سجاوٹ میں پیسوں سے زیادہ ذوق کو عمل دخل ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
customized cards, labels اور signs مجھے بہت ہی پسند آئے۔ آپ نے خود ڈیزائن کئے تھے یا بنوائے ہیں؟ بہتتتتت ہی خوبصورت!
بہت شکریہ
یہ سب میرے ڈیزائن کردہ اور میرے ہاتھوں تراشے گئے ہیں۔
سجاوٹ کے امور میری ذمہ داری ہیں۔
 
عرفان سعید

محفلین
میں نے اپنی تین بیٹیوں کے شادی کارڈ خود ڈیزائن کئے تھے۔ اب نومبر میں میری چوتھی بیٹی کی شادی ہے میرے پاس کلر پرنٹر ہے اگر ممکن ہو تو کچھ آئیڈیاز عطا کریں۔
بہت نوازش کہ ناچیز کو اس قابل جانا۔
ہوتا یوں ہے کہ اس سال سالگرہ کا کون سا تھیم رکھنا ہے اس پر بحث چلتی رہتی ہے۔ گوگل پر متعلقہ تصاویر بھی دیکھتے رہتے ہیں۔ جب کوئی خیال پختہ ہو جاتا ہے تو اسے ڈیزائن کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ پہلے سے کوئی ڈیزائن یا کوئی اپنی کولیکشن نہیں ہے۔
ابھی تو پانچویں سالگرہ منا رہے ہیں، شادی کا تو خیال ہی نہیں آیا اور نہ اس جانب ذہن گیا۔
آپ کچھ ڈیزائن کریں اور مناسب سمجھیں تو مجھے دکھا دیں، میں اپنی گزارشات آپ کو پیش کر دوں گا۔
 
اے 4 کے لائٹ گرین پیپر پر ایک سائڈ پر
42482967_2213792862165560_6285282246505005056_n.jpg
 
سین خے

محفلین
مفصل تبصروں پر آپ کا بے حد شکریہ سین خے صاحبہ
بیٹی کی پہلی سالگرہ تھی تو سارا سال گھر میں یہی باتیں چلتی رہیں۔
خود ستائی نہیں کر رہا لیکن جب مہمان آئے تو دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں۔ یہاں یہ بتاتا چلوں کہ اس طرح کی سجاوٹ میں پیسوں سے زیادہ ذوق کو عمل دخل ہے۔

میرا اپنا اندازہ یہ ہے کہ چونکہ بھابھی کھانے کی ہر چیز خود بناتی ہیں اور آپ زیادہ تر کام خود کر لیتے ہیں تو بجٹ پر اتنا بار نہیں آتا ہوگا۔

اگر میز پر ہی آرائشی اشیاء کو دیکھا جائے تو آپ نے چھوٹی چھوٹی چیزوں سے خوبصورتی پیدا کی ہے جیسے کینڈی جارز پر کارڈز چپکائے گئے ہیں اور ربن باندھا گیا ہے۔ :) میرے حساب سے کافی بچت ہو گئی ہوگی۔
 
بچت تو تب ہوتی اگر اس تقریب کا اہتمام کبھی کسی اور نے کیا ہوتا!
کم خرچ بالا نشین والا حساب ہے۔
ایک ذوق اور جمالیاتی حس چاہیے۔
 
عرفان سعید

محفلین
حسن کی پانچویں سالگرہ پر خود بنائی ہوئی وال ڈیکوریشن

سن شائن تھیم کے پیلے رنگ کی وجہ سے تصویر میں زیادہ نمایاں نہیں ہوا

Top