ہمارے بعد اب محفل میں افسانے بیاں ہوں گے ۔ مجروح سلطانپوری

فرخ منظور

لائبریرین
ہمارے بعد اب محفل میں افسانے بیاں ہوں گے
بہاریں ہم کو ڈھونڈھیں گی نہ جانے ہم کہاں ہوں گے

اسی انداز سے جھومے گا موسم گائے گی دنیا
محبت پھر حسیں ہوگی نظارے پھر جواں ہوں گے

نہ ہم ہوں گے نہ تم ہو گے نہ دل ہوگا مگر پھر بھی
ہزاروں منزلیں ہوں گی ہزاروں کارواں ہوں گے

(مجروح سلطان پوری)​
 
Top