ہمارے انوکھے مہمان

سیما علی

لائبریرین
ہم کھائیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی کھائیں گے
جو انٹرنیٹ پر بکتا ہے
صحت کے لیے بھی اچھا ہے
اپنے ہی دیش کے کھیتوں میں
افزائش جس کی ہوتی ہے
ہم اس کو کھانا چاہیں بھی
پر ہم کو نہیں مل سکتا ہے
پردیس برآمد ہوتا ہے
ہم کھائیں گے
لازم ہے کہ اِک دن کھائیں گے
کہتے ہیں شتر مرغ اِس کو ہی
جو ایک عجیب پرندہ ہے
جو اپنے ملک میں اگتا ہے
شاید کہ یہی وہ سلویٰ ہے
جو رب نے ہم پہ اتارا ہے
ہم کھائیں گے
لازم ہے کہ اِک دِن کھائیں گے!
خلیل بھیا بہت ہی لاجواب ، پڑھتے ہوئے سب سے اچھی بات آپ کی تحریر خوبی یہ ہے کہ آپ پڑھنے واے کو وہی محسوس کرواتے ہیں جو آپ خود محسوس کرتے ہیں۔ایک مرتبہ شروع کی تو اختتام تک پڑھ لیں۔ سچی بات تو یہ ایک ایسا موضوع کے لوگ اس پر شازونادر ہی قلم اُٹھاتے ہیں:اب تو انسان کے بارے میں ہم کبھی کبھی ایسی بے حسی دکھاتے ہئں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔اور پھر جانوروں اتنی محبت کرنے والے میرے بھیا کسقدر حساس انسان ہیں ۔ہمیں بلی بہت پسند ہے پالی بھی لیکن یہ نخرے امّاں اباّ ہی اُٹھا لیتے ہیں۔ بعد میں سب چونچلے کوئی نہیں اُٹھاتا۔۔۔
بہت ساری داد و تحسن ۔ڈھیروں دعائیں سلامت رہیے ۔
 
Top