ہماری زندگی کا 1 دن

ہماری زندگی کا 1 دن = 24 گھنٹے۔
اس میں 1 سیکنڈ کی بھی کمی زیادتی نہیں ہو سکتی۔
ہماری زندگی کی دنیوی و اخروی کامیابی اسی وقت کے صحیح اور مثبت استعمال پر منحصر ہے۔ اس وقت کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے سے ہی ہماری معیار زندگی اور طرز زندگی بہت تیزی سے مثبت تبدیل آسکتی ہے۔ زندگی کے ہر لمحہ کو معنی خیز بنانے کی کلید ہم میں سے ہر بندے کے اپنے ہاتھ میں ہے۔
تو ، کیا ہم اپنے وقت کو سمجھداری سے استعمال کر رہے ہیں؟ اس کا احتساب ہم نے خود کرنا ہے۔ ہر رات سونے سے پہلے اپنے آپ سے ایک ایک لمحے کا حساب لینا ہے۔
24 گھنٹے کے جو لمحات حقوق اللہ اور حقوق العباد کو بجا لانے میں استعمال ہوئے ہیں، اُن پر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے تاکہ اللہ تعالٰی ہماری زندگی کی لمحات میں مزید برکت عطا فرمائے۔
اور جو لمحات اللہ تعالٰی اور رسول اللہ ﷺ کی نافرمانی میں استعمال ہوئے ہیں اُن کیلئے ہمیں استغفار کرنا چاہئے تاکہ اللہ تعالٰی ہماری مغفرت فرما دیں اور کل آخرت میں ہم پکڑ سے بچ جائیں۔
اللہ تعالٰی ہمیں وقت کا صحیح استعمال کرنے والا بنا دے۔ آمین۔
تحریر: محمد اجمل خان
۔
 
Top