ہماری تک بندیاں

غ۔ن۔غ

محفلین
کاش طوفاں میں سفینے کو اتارا ہوتا
آج قدموں میں ہمارے بھی کنارہ ہوتا

کسی گمراہ مسافر کے ہی کام آ جاتا
ماہِ تاباں نہ سہی بھور کا تارا ہوتا

آج کس منھ سے میں امیدِ شفاعت رکھوں
اسمِ وحدت جو کبھی لب سے گزارا ہوتا

رہگزر زیست کی لمبی سہی دشوار سہی
سہل ہو جاتی اگر تیرا سہارا ہوتا

کپکپاتی ہوئی شمع نے بھی دم توڑ دیا
صبح‌ نو خیز نے ٹک سر تو ابھارا ہوتا

سعود عالم ابنِ سعید
بہت ہی پیاری غزل ہے بھیا اور تمام اشعار ہی خوب ہیں:)
بھیا "آپ نے بہت ناانصافی کی اتنی اچھی اور بہترین شاعری کو تک بندی کہہ کر":-(
(یہ جب آپکی شاعری سے میری ملاقات ہوئی ناں بھیا تو آپکی بہن ہونے کے ناطے آپکی شاعری نے یہ گِلہ آپ تک پہنچانے کا وعدہ لیا تھا مجھ سے:battingeyelashes: )
کسی گمراہ مسافر کے ہی کام آ جاتا
ماہِ تاباں نہ سہی بھور کا تارا ہوتا

کپکپاتی ہوئی شمع نے بھی دم توڑ دیا
صبح‌ نو خیز نے ٹک سر تو ابھارا ہوتا
 
مقدس

لائبریرین
قبلہ ساری مشکل باتیں ختم ہوئی جارہی ہیں اور ہم خود کو بے بس سا محسوس کررہے ہیں۔ استاد محبوب نرالے عالم کی روح سے ہمارا رابطہ نہیں اور قبلہ سعود بھیا تو محو استراحت ہیں ابھی شاید ۔۔

اس میں کیا پریشانی حضور!
پانی کی بالٹی اٹھانے کا بس تردد کر لیجیئے۔۔ قبلہ سعود بھیا بھاگتے ہوئے یہاں وارد ناں ہوئے تو ہمارا نام بدل کر فاتح کی جگہ کچھ اور رکھ دیجیئے گا۔۔
 
غ۔ن۔غ

محفلین
آپی میں اپنی پٹائی کا انتظام کر رہی ہوں۔۔۔ فاتح بھیا کو تنگ کر کے :rollingonthefloor:

مقدس عائشہ عزیز
فاتح بھائی کو تنگ کرنے کا بہت مزہ آرہا ہے ناں پڑھ کے:happy::heehee::laughing::great:
(دل ہی دل میں، میں بھی شریکِ شرارت ہوں):noxxx:
میں بہت انجوائے کر رہی ہوں بہت محظوظ ہو رہی ہوں:applause:
جاری رکھیں۔۔۔۔:thumbsup:
ہمت نہ ہاریں ۔۔۔۔
ہمتِ بہناں، مددِ خدا:goodluck:
 
فاتح

لائبریرین
سعود بھائی!! لگتا ہے اب آپ کے اور ہمارے پاس سوائے ان دونوں شرارتنوں کے کردار لینے کے کوئی چارہ نہیں رہا۔۔۔ ہے ناں سعودی اپیا؟ :rollingonthefloor:
 
مقدس

لائبریرین
بہت ہی پیاری غزل ہے بھیا اور تمام اشعار ہی خوب ہیں:)
بھیا "آپ نے بہت ناانصافی کی اتنی اچھی اور بہترین شاعری کو تک بندی کہہ کر":-(
(یہ جب آپکی شاعری سے میری ملاقات ہوئی ناں بھیا تو آپکی بہن ہونے کے ناطے آپکی شاعری نے یہ گِلہ آپ تک پہنچانے کا وعدہ لیا تھا مجھ سے:battingeyelashes: )
کسی گمراہ مسافر کے ہی کام آ جاتا
ماہِ تاباں نہ سہی بھور کا تارا ہوتا

کپکپاتی ہوئی شمع نے بھی دم توڑ دیا
صبح‌ نو خیز نے ٹک سر تو ابھارا ہوتا
:) :) :) :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اس میں کیا پریشانی حضور!
پانی کی بالٹی اٹھانے کا بس تردد کر لیجیئے۔۔ قبلہ سعود بھیا بھاگتے ہوئے یہاں وارد ناں ہوئے تو ہمارا نام بدل کر فاتح کی جگہ کچھ اور رکھ دیجیئے گا۔۔
آپ کا نام تو اب ہمیں ویسے بھی بدل دینا چاہیے قبلہ ۔۔ مشکل اردو بولنے میں آپ بھی قبلہ سعود بھیا اور فاتح بھیا سے کسی طور پیچھے نہیں ہیں۔
 
مقدس

لائبریرین
ارے حضور کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ
ہم کہاں ان جیسے عالم و فاضل کا مقابلہ کرنے کی سکت رکھتے ہیں۔۔
 
ہائے اللہ جی! ہم کہاں جائیں۔۔۔ اتنی مشکل اردو۔۔۔ ہم کو کوئی نہیں پتا۔۔۔ بس ہمیں سکھائیں مشکل اردو بولنا۔۔۔ :) :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہائے اللہ جی! ہم کہاں جائیں۔۔۔ اتنی مشکل اردو۔۔۔ ہم کو کوئی نہیں پتا۔۔۔ بس ہمیں سکھائیں مشکل اردو بولنا۔۔۔ :) :) :)
ارے قبلہ ہم کہاں جانیں مشکل اردو کیا ہوتی ہے۔

بچو !!! اب مزہ آیا ناں میں نے بھی نہیں سکھانی اب آپ کو ۔۔ دیکھا ناں میں کتنی مشکل اردو بولتی ہوں۔ :party:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے حضور کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ
ہم کہاں ان جیسے عالم و فاضل کا مقابلہ کرنے کی سکت رکھتے ہیں۔۔
ارے قبلہ یہ تو انکساری سے کام لے رہے ہیں پھر آپ ۔۔ورنہ اگر آپ اپنے لیے یہ یوں کہہ رہے ہیں تو ہم خود کو کیا کہیں؟
 
Top