ہمارا فیملی ادب - تبصرے و تجاویز

شمشاد

لائبریرین
گوشت کھانے سے کوئی موٹا نہیں ہوتا۔
سبزی کھانے سے موٹاپا ہوتا ہے۔ یقین نہ آئے تو ایک ہفتہ آلو اُبال اُبال کر کھاؤ۔
 

طارم نایاب

محفلین

بنت شبیر کے ٹوٹکے
میں نے سوچا کہ لڑکیوں کو کام کرنے کے دوران بہت سے مسائل ہوتے ہیں اس لیے میں کچھ ٹوٹکے لکھنے لگی ہوں۔ میرے ٹوٹکوں کا تعلق آپا ذبیدہ کے ٹوٹکوں سے بالکل نہیں ہے۔ میں کچھ ٹوٹکے لکھ رہی ہوں جو ہماری زندگی کو آسان بنا دینگے۔:)
ٹوٹکا نمبر ایک
آج میں آپ کو کچن کی صفائی کرنے کا آسان طریقہ بتاؤں گی۔ جس پر عمل کرنے سے آپ نہایت کم وقت پر اپنے کچن کو چمکا سکیں گی۔ :tongue:
1۔ کچن کی صفائی کرنے سے پہلے کسی بھی بڑے فیملی ممبر کو کچن میں نا آنے دیں۔ (اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ آپ اپنی مرضی سے کام کر سیکیں گئی ورنہ ، ایسا کر دو ، ویسا کر دو، ایسے نہیں ایسے نہیں ، کی آوازیں سنا پڑے گی):surprised:
2۔چولہے کے سٹینڈ پہ ناشتے کے بعد جو تھوڑا خوش آٹا، چینی ، پتی وغیرہ کے ذرات رہ جاتے ہیں انہیں زور سے پھونک مار کر چولہے کے نیچے کر دیں اور موٹا موٹا کپڑا مار دیں (دیکھیں کتنی جلدی چولہا صاف ہو گیا)
3۔چینی، پتی کے ڈبے الماری سے الگ الگ اتار کر صاف کرنے میں بہت وقت لگتا ہے ۔ تو اس کے صاف کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ڈبے کے سامنے والی سائیڈ کو تبدیل کر دیں( یعنی جو حصہ سامنے کی طرف نظر آ رہا تھا اس کو پیچھے کی طرف کر دیں):soldier:
4۔ دیچکیوں والے حصے سے تو آپ دور ہی رہیں (کیونکہ یہ بڑی بہنوں کا کام ہے):happy:
5۔ فیریج کی صفائی صرف اور صرف اس وقت کریں جب وہاں کچھ کھانے کو پڑا ہو ورنہ اس سے دور ہی اچھے۔:sick3:
6۔ جھاڑو دینے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کچن کا جو فرش نظر آ رہا ہے اس پر جو کچرا پڑا ہے وہ تھوڑا چولہے والے اسٹینڈ کے نیچے، کچھ فریج کے نیچے اور کچھ دروازے کے پیچھے کر دیں۔ کچن کا کچرا کبھی بھی کچن سے باہر نا لیے کر جائیں ورنہ آپ کو صحن کی صفائی بھی کرنی پڑے گی:dancing:
7۔ آخری ٹوٹکا جو کہ آپ کو ہمیشہ یاد رکھنا پڑے گا کہ یہ جتنا بھی کام کرنا ہے یہ چھپ کر ہی کرنا ہے اگر کسی نے دیکھ لیا تو آئندہ آپ کی نگرانی کی جائے گی:feelingbeatup:
نوٹ۔ شادی شدہ لڑکیاں ایسے ٹوٹکوں سے باز ہی رہیں۔:shameonyou:
نوٹ۔ نئے ٹوٹکوں کے ساتھ جلد حاضر ہوں گی آپ کی جانی پہچھانی شخصیت بنت شبیر:wave:
خود تو کبھی کچن میں گئیں نہیں اور دوسروں کو غلط مشورےےےےےےےےےےے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دھاگہ کب کھولا تھا میں نے؟
بلال بھائی خرم فیملی کا فیملی ادب اور تبصرے سب ایک ہی لڑی میں تھے۔ میں نے ان کا اعلیٰ پائے کا ادب اور تبصرے الگ الگ کر دیئے۔ اب یہ اتفاق ہی ہے کہ یہ دھاگہ آپ کے مراسلے سے شروع ہوا اور لڑی آپ کے نام ہو گئی۔
 
Top