تعارف ہمارا تعارف

ربیع م

محفلین
السلام علیکم، ہمیں مطالعہ کتب کا بہت شوق ہے اور اسی نے ہمیں اس فورم کی طرف آنے پر مجبور دیا ہے ، ہمیں امید ہے کہ یہاں ہم اپنے اور دوسروں کے علم میں ربی زدنی علما کی قبولیت کا مشاہدہ کریں گے انشاءاللہ ۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
خوش آمدید احسن صاحب:
مناسب ہو تو مزید کچھ بھی بتائیے اپنے بارے میں ۔
 

Ahsan Ahmad

محفلین
ہم اتنی دیر سوچتے رہے کہ کیا بتائیں اپنے بارے میں ، معمول میں تو لوگ ظاہری علمی قابلیت ، رنگ ، نسل اور شہریت کو گنواتے ہیں لیکن ہمارے لیے صرف وہی بات اہم ہے جس کا انسان کی پیدائش کے مقصد سے تعلق ہو ، تو ہم یہی بتا سکتے ہیں کہ ہمیں قرآنی علوم میں گہری دلچسپی ہے ، اور قرآنی علوم میں گہری محبت کا تعلق پھر ہے قرآنی اخلاق کی عملی کامل تصویر آنحضرت ﷺ سے ، پھر ان کا تعلق ہے تمام عالم سے ، پھر کوئی حقیقت اس سے باہر نہیں رہتی ، اور چار چیزوں کی حقیقت میں دخل دینا ہم انسانی عقل سے باہر مانتے ہیں جو یہ ہیں ، اللہ ، روح ، ملائکہ اور ابلیس یعنی شیطان ، شعروشاعری میں ہم اسی قدر پسند کرتے ہیں جس کا حقیقت سے تعلق ہو اور جس میں جھوٹ ، لغویات اور برائی نہ ہو ، اور یہی ہم نے سیرت نبویﷺ کی کتب میں پایا ہے کہ حضرت عائشہؓ اور دیگر اصحاب رسول ﷺ انہی اشعار کو پسند کرتے اور استعمال کرتے تھے جو ہر لحاظ سے پاک ہوں ۔ فی الحال ہم اتنے پر ہی اکتفاء کرتے ہیں
 
Top